متفرق صحابہ کرام  

ابوسکینہ شامی رضی اللہ عنہ

ابوسکینہ شامی رضی اللہ عنہ حمص میں سکونت کرلی تھی،ابوعمرکہتے ہیں،مجھے ان کا نام معلوم ہے،نہ نسب،ایک روایت میں محکم آیا ہے مگربلاثبوت،ان سے بلال بن سعد الواعظ نے روایت کی ہے اور بلادلیل صحابہ میں شمار کیاہے۔ ابوسکینہ کی مروی احادیث میں سے ایک وہ ہے،جویحییٰ بن محمود بن سعد نے باسنادہ ابوبکربن ابوعاصم سے،انہوں نے محمد بن ادریس سے،انہوں نے ابوثوبہ سے،انہوں نے یزید بن ربیعہ سے، انہوں نے سعدبن سعدسے،ان...

ابوسلالہ اسلمی یاابوسلالہ سلمی رضی اللہ عنہ

ابوسلالہ اسلمی یا ابوسلالہ سلمی یاابوسلام سلمی،اکثر نے ان کاشمار صحابہ میں کیا،عاصم بن عبداللہ نے عبداللہ بن عبیداللہ سے،انہوں نے ابوسلالہ اسلمی سےروایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جلدی ہی تم میں ایسے زعماپیداہوں گےکہ تمہارارزق ان کے قبضے میں ہوگا،وہ تم سے باتیں کریں گے،اورجھوٹ بولیں گے،بداعمالی کا مرتکب ہونگے اورتم سے اس وقت تک خوش نہ ہوں گے،جب تک تم ان کی بدعملی کے مداح نہیں بنوگے،ان کے جھوٹ کی تصد...

ابوسلالہ سلامی رضی اللہ عنہ

ابوسلالہ سلامی اور ابوسلامہ الحنینی،ابوعمر کے مطابق دونوں ایک ہیں اورنام خداش تھا،ابوسلامہ سلامی یا سلمی کاذکرایک حدیث میں ملتاہے،کہ حضورِاکرم نے ایک شخص کو اس مال کے بارے میں تین دفعہ حُسنِ سلوک کا حکم دیااورباپ کے بارے میں ایک بار،خداش کے ترجمے میں ہم نے ان کا ذکرزیادہ تفصیل سے کیا ہےابونعیم،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے،ایک روایت میں حنینی میں دونون اور ایک روایت میں دویاوہیں اوراس روایت کے مطابق یہ سلمی ...

ابوسلام ہاشمی رضی اللہ عنہ

ابوسلام ہاشمی،حضوراکرم کے آزاد کردہ غلام تھے خلیفہ نے صحابہ میں شمارکیا ہے،اوربنوہاشم بن عبدمناف کے مولی تھے،شعبہ نے ابوعقیل ہشام بن بلال سے،انہوں نے سابق بن ناجیہ سے، انہوں نےابوسلام سے روایت کی حضورِاکرم نے فرمایا،جوبھی حریاغلام مسلمان صبح وشام تین بار یہ کہے،کہ میں اللہ کو اپنارب اسلام کواپنادین اورمحمدرسول اللہ کو اپنا نبی مانتاہوں،اللہ اسے قیامت کے دن ضرورراضی کرے گا،تینوں نے انکاذکرکیا ہے۔ ...

ابوفاطمہ دوسی یاازدی رضی اللہ عنہ

ابوفاطمہ دوسی یاازدی یابشی یا ضمری،بقولِ ابوعمران کانام عبداللہ تھا،لیکن روایت مشکوک ہے،شام سے مصر چلے گئے اوروہاں گھربنالیا،ایک روایت کی رُو ست وہ ازدی شامی تھا،کسی نے یشی مصری لکھا ہے،ابن ِیونس کے مطابق ازدی یشی تھے،حالانکہ وہ دوسی ہیں،فتح مصر میں شریک تھے،ان سے کثیر بن کلیب اوراباس بن ابوفاطمہ نے روایت کی۔ مسلم بن ابوعقیل مولیٰ زبیر نے عبداللہ بن ایاس بن ابوفاطمہ دوسی سے،انہوں نے اپنے والدسے، ا...

بوسلمہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ

ابوسلمہ بن عبدالاسد بن ہلال بن عبداللہ بن عمربن مخزوم قرشی مخزومی،ان کا نام عبداللہ بن عبدالاسدتھااوروالدہ برہ دخترعبدالمطلب تھی،اورقدیم الاسلام تھے۔ عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی کہ ابوعبیدہ بن حارث ابو سلمہ بن عبدالاسد،ارقم بن ابوارقم اور عثمان بن مظعون،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی خدمت میں حاضر ہوئے حضورِاکرم نے انہیں اسلام کی دعوت دی اور قرآن مجید پڑھ ...

ابوسلیط رضی اللہ عنہ

ابوسلیط انصاری مدنی،نام اسیرہ بن عمروبن قیس بن مالک بن عدی بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار انصاری خررجی نجاری تھا،ان کی والدہ آمنہ دخترعجرہ،کعب بن عجرہ کی بہن تھی،بقول کلبی ان کانام سبرہ تھا،غزوۂ بدراوربعد کے غزوات میں موجودرہے،ابونعیم کے مطابق ان کا نام اسیرہ بن عمروتھا، اورایک روایت میں ابنِ مالک بن عدی بن عامربن غنم بن عدی ہے۔ یحییٰ بن محمود نے اذناً باسنادہ تاابوبکر بن ابوعاصم،ابوبکر بن ابوشیب...

ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رحمتہ اللہ علیہ

ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن ایک صحابی سے،ابوالیمان نےشعیب سے،انہوں نےزہری سے،انہوں نے ابوسلمہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کیا،کہ حضورِاکرم نےبنوہذیل کی دوعورتیں جھگڑے میں،کہ ایک نےدوسری پرتیراندازی کی تھی،فیصلہ فرمایاتھا۔ اس حدیث کوامام مالک نے مؤطامیں زہری سے،انہوں نےابوسلمہ سے،انہوں نےابوہریرہ سے روایت کیا،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنے والدسے،انہوں نےمحمدبن جعفر سے، انہوں نے شعبہ سےروایت ک...

ابوسلمہ رضی اللہ عنہ

ابوسلمہ،صحابی ہیں،اورنسب نامعلوم ہے،حاکم ابواحمدنے کتاب الکنی میں ان کا ذکر کیاہے،نیز حاکم ابوعبداللہ نے بھی انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے۔ موسیٰ بن اسماعیل نے حماد بن یزید بن مسلم منقری سے ،انہوں نے معاویہ بن قرہ سے روایت کی کہ کہمس الہلالی کہنے لگے،کیا میں تمہیں خلیفہ عمرکی بات نہ سناؤں،انہوں نے کہاضرورسناؤ،کہنے لگے، میں خلیفہ کے پاس بیٹھاتھا،کہ ایک عورت نے آکر خلیفہ سے اپنے خاوند کی شکایت کی کہ اس میں بھلائی کم اور بر...

ابوثروان تمیمی راعی رضی اللہ عنہ

ابوثروان تمیمی راعی رضی اللہ عنہ ابوثروان تمیمی راعی رضی اللہ عنہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض یاب ہوئے،ان کا بیان ہے،کہ وہ بنوعمروبن تمیم کے اونٹ چراتے تھے،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم قریش سے بھاگ کر آئے اور اونٹوں میں چُھپ گئے،حضور کو دیکھ کر اونٹ بدک گئے،میں نے آپ سے پوچھا، تم کون ہو کہ میرے اونٹ بدک گئے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم سے رفاقت کا خواہشمندہوں میں نے پھراپ...