سیّدنا عمران ابن عاصم رضی اللہ عنہ
ضبعی۔ابوحمزہ یعنی نصربن عمران بن ضبعی شاگرد حضرت ابن عباس کے والد ہیں بعض لوگوں نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہےاوربعض لوگوں نے کہاہے کہ ان کا صحابی ہوناصحیح نہیں۔بصرہ کے قاضی تھےان سے ان کے بیٹے نے اورابوالتیاح وغیرہ نے روایت کی ہے کہ اوریہ خود عمران بن حصین سے روایت کرتے ہیں۔حماد بن سلمہ نے ابوحمزہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ترسٹھ برس کی عمرمیں ہوئی تھی۔اس کو حماد نے بھی روایت کیاہے مگرصحیح اب...