سیّدنا عمرو ابن مالک رضی اللہ عنہ
بن جعفربن کلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ۔عامری جعفری لقب ان کا ملاعب الاسنہ ہے۔ابن مندہ اورابونعیم نے اسی طرح بیان کیاہےاورانھوں نے ابواحمد زبیری سے انھوں نے مسعر بن خشرم بن حسان سے روایت کی ہےکہ عمروبن مالک ملاعب الاسنہ نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں کسی آدمی کودوالینےکے لیے بھیجاتھا۔اس حدیث کوبہت لوگوں نے مسعربن خشرم سے انھوں نے مالک بن ملاعب الاسنہ سے روایت کیاہےاوریہی صحیح ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے...