سیّدنا عرس ابن عمیرہ رضی اللہ عنہ
کندی ہیں عدی بن عمیرہ کے بھائی تھےان کا نسب ان کے بھائی عدی کے تذکرہ میں گذر چکاہےان سے ان کے بھتیجےعدی بن عدی بن عمیرہ نے روایت کی ہے۔ان کی حدیث اہل شام سے مروی ہےان سے زہدم بن حارث نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس نے مجھ پرقصداًجھوٹ باندھاپس اس کو چاہئے کہ اپنی جگہ دوزخ میں تلاش کرے۔اورعدی بن عدی نے عرس سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ عورتوں کی تزویج میں عورتوں ہی سے مشورہ لو۔اوریہ حدیث عدی ...