سیّدنا عدی ابن فروہ رضی اللہ عنہ
ان کاتذکرہ ابوعمرنےلکھاہے اور(یہ بھی)کہاہے کہ ان کی نسبت کہاجاتاہے کہ یہ عدی بن عمیرہ بن فروہ بن زرارہ ابن ارقم کندی ہیں کوفی الاصل تھےاوروہیں ان کا مسکن تھامگرحران چلے گئےتھے بعض نےکہاہے کہ یہ وہی پہلےشخص ہیں یعنی عدی بن عمیرہ کندی ہیں یہ اکثرلوگوں کے نزدیک عمربن عبدالعزیز کے مصاحب تھے اس بخاری نے کہاہے اوربخاری کے علاوہ لوگوں نے بخاری کی مخالفت کی ہے اوران کوعدی بن عمیرہ کندی کہاہےاوربعض کے نزدیک یہ پہلے شخص نہیں ہیں اوراحمدبن زبیر...