سیّدنا عثمان ابن حنیف رضی اللہ عنہ
انصاری اوسی ہیں۔ان کا نسب ان کے بھائی سہل بن حنیف کے تذکرے میں بیان ہوچکاہے۔ ان کی کنیت ابوعمرتھی بعض لوگ کہتے ہیں کہ ابوعبداللہ تھی یہ احد اور اس کے بعد کے غزوات میں شریک تھے ان کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ملک عراق کی پیمائش کرنے پرمقررکیا تھاانھوں نے وہاں کی مزروعہ اورغیرمزروعہ زمین کی پیمائش کی اور اس پر خراج مقررکیااور ان کو حضرت علی نے بصر ہ پرعامل بنادیاتھاچنانچہ یہ وہاں عامل رہے یہاں تک کہ حضرت طلحہ وزبیر حضرت عائشہ کے ہمراہ و...