سیّدنا عتبہ ابن فرقد رضی اللہ عنہ
بن یربوع بن حبیب بن مالک بن اسعد بن رفاعہ بن ربیعہ بن حارث بن بہثہ بن سلیم سلمی ہیں ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی ۔کلبی نےکہاہے کہ فرقد ہی کانام یربوع ہے ان کی والدہ عباد بن علقمہ بن عباد بن مطلب بن عبدمناف کی بیٹی تھیں یہ صحابی تھے اورصاحب روایت تھے بزرگ شخص تھے۔ابن مندہ نے کہاہےکہ عتبہ ابن فرقد سلمی بنی مازن کے خاندان سے تھےانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دوجہادکیےتھے ہم کوابومنصور بن مکارم بن سعد مودب نے اپنی سند کوابو زکریا ی...