متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عثمہ ابوابراہیم رضی اللہ عنہ

   جہنی ہیں ان کی حدیث ان کی اولاد سے مروی ہے۔چنانچہ اس کو یحییٰ بن بکیرنے رفیع بن خالدسےانھوں نے محمدبن ابراہیم بن عثمہ جہنی سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے محمد کے دادا سے روایت کرکےنقل کی ہے وہ کہتےتھےایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم (مکان سے)باہر تشریف لائے پس ایک انصاری سے آپ کی ملاقات ہوئی انھوں نے عرض کیایارسول اللہ میرے ماں باپ حضورپرفداہوںمجھے رنج ہورہاہے اس کیفیت کودیکھ کرجوآپ کے چہرہ سے ظاہرہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوڑی...

سیّدنا عثمان ابن عبیداللہ رضی اللہ عنہ

   بن ہدیر بن عبدالعزیٰ بن عامر بن حارث بن حارثہ بن سعدبن تیم بن مرہ قریشی تیمی ہیں یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئےتھےان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عثمان ابن عبیداللہ رضی اللہ عنہ

   بن عثمان۔ان کا نسب ان کے بھائی طلحہ بن عبیداللہ کے بیان میں گذرچکاہے یہ قریشی تھے تیم کی اولاد سے تھےان کی والدہ کریمہ بنت موہب بن نمران قبیلہ کندہ کی ایک خاتون تھیں یہ اسلام لائے تھے اورمہاجرتھےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے ابوعمرنے کہاہے کہ مجھ کو ان کی کوئی روایت نہیں یادہے ان کی اولاد میں سے محمدبن طلحہ بن محمد بن عبدالرحمٰن بن عثمان بن عبداللہ تھے نسب اورمغازی کوسب سے زیادہ جانتے تھے ان سے حدیث روایت کی گئی ہے ان کا تذکرہ ...

سیّدنا عثمان ابن عامر رضی اللہ عنہ

  بن عمروبن کعب بن سعدبن تیم بن مرہ کعب بن لوئی قریشی تیمی ہیں۔ ان کی کنیت ابوقحافہ تھی حضرت ابوبکرصدیق کے والدتھے(رضی اللہ عنہما)ان کی والدہ آمنہ بنت عبدالعزیٰ بن حدثان بن عبیدبن عویج بن عدی بن کعب تھیں اس کو زبیربن بکار نے بیان کیاہے یہ فتح مکہ کے واقعہ میں ایمان لائےتھےیہ حضرت ابوبکرکے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس واسطے آئے تھےکہ آپ کی بیعت کریں ہم کوعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے اپنی سند کوعبداللہ بن احمد تک پہنچاکر خبر دی وہ کہت...

سیّدنا عثمان ابن ابی عاص رضی اللہ عنہ

   بن بشربن عبدبن دہمان بعض نے عبددہمان کہاہے ابن عبداللہ بن ہمام بن ایان بن سیاربن مالک بن حطیط بن خثیم بن ثقیف ثقفی ہیں ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی یہ ثقیف کے وفد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے اوراسلام لائے تھے ان کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر طائف کاعامل کردیاتھاہم کوعبیداللہ بن احمد بن سمین نے اپنی سندکویونس بن بکیر تک پہنچاکر ابن اسحاق سے روایت کرکے خبردی اور ثقیف کے وفد  کے قصہ کوبیان کرکے کہاکہ جب ثقی...

سیّدنا عثمان ابن طلحہ رضی اللہ عنہ

   بن ابی طلحہ یعنی عبداللہ بن عبدالعزیٰ بن عثمان بن عبدالدار بن قصی بن کلاب بن مرہ قریشی عبدری حجمی ہیں ام سعید ان کی والدہ تھیں اوروہ عمروبن عوف کی اولادمیں سے تھیں ان کے والد طلحہ اور چچا عثمان بن ابی طلحہ غزوہ احد میں بحالت کفرقتل کیے گئے حضرت حمزہ نے عثمان کو اور حضرت علی نے طلحہ کو مقابلے کے وقت قتل کیاتھا۔نیز واقعۂ احد میں سافع اورجلاس کواورزبیرنے کلاب کواورقزمان نے حارث کوقتل کیاتھا اور عثما ن بن طلحہ خالد بن ولید کے ساتھ صلح ح...

سیّدنا عثمان ابن ربیعہ رضی اللہ عنہ

   بن اہیان بن وہب بن حذافہ بن جمح قریشی جمحی ہیں یہ مہاجرین حبشہ میں سے تھے اس کو ابن اسحاق نے بیان کیاہے اورواقدی نے کہاہے کہ ان  کے بیٹے نبیہ بن عثمان وہی ہیں جنھوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عثمان ابن ربیعہ رضی اللہ عنہ

   بن اہیان بن وہب بن حذافہ بن جمح قریشی جمحی ہیں یہ مہاجرین حبشہ میں سے تھے اس کو ابن اسحاق نے بیان کیاہے اورواقدی نے کہاہے کہ ان  کے بیٹے نبیہ بن عثمان وہی ہیں جنھوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...