مولانا سید تراب علی شاہ راشدی
مولانا پیر سید تراب علی شاہ سندھ کے نامور علمی و روحانی خانوادہ ’’خاندان سادات راشدیہ‘‘ کے چشم و چراغ تھے۔ تحریک خلافت کے دور میں برصغیر پاک و ہند میں شہرت پائی۔ تحصیل قمبر (ضلع لاڑکانہ) کے گوٹھ علی خان میںتولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: تراب علی شاہ نے ابتدائی تعلیم اپنے گوٹھ میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے شہداد کوٹ کا رخ کیا۔ جہاں غوث الزمان، سند الفقہائ، حضرت علامہ مفتی خواجہ غلام صدیق شہداد کوٹی قدس سرہ الاقدس کی د...