سیّدعبدالرسول رحمتہ اللہ علیہ
آپ سیّد محمد سعید دُولابن سیّد محمدہاشم دریادل رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے تھے۔ بیعت طریقت حضرت سیّد عمر بخش رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ نے کتاب مناقباتِ نوشاہیہ میں آپ کو حضرت شاہ عصمت اللہ حمزہ پہلوان برخورداری رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفوں کی فہرست میں لکھاہے۔ اورآپ کے سلسلہ کے درویش سائیں فتح خاں قلندرساکن راولپنڈی نے مجموعہ وظائف قادری نوشاہی میں آپ کو حضرت ولی محمد نام کسی بزرگ کا مُریدلکھاہے۔اُن کے متعلق کوئی تاریخی شہادت نہیں کہ وہ...