متفرق  

حضرت مخدوم شیخ عبدالقادر

آپ شیخ محمد حسنی جیلانی کے فرزند دل پسند اور شیخ عبدالقادر ثانی سے ملقب تھے، بڑے بلند پایہ عالی مقام، صاحبِ کرامات بزرگ تھے اور کمالات کے ان مقامات تک رسائی کرچکے تھے جو عقل کی حدود سے وراء الوریٰ ہیں، بہت سے کفار و فساق آپ کی محض صورت ہی دیکھ کر اسلام لائے تھے، آپ شہر اوچ میں غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے حقیقی وارث کی حیثیت سے رہتے تھے، اسی لیے آپ کو عبدالقادر ثانی اور مخدوم ثانی کہا جاتا تھا آپ اپنا ثانی نہ رکھتے تھے اسی لیے اس لقب سے مشہور ہوئے۔...

حضرت مخدوم شیخ محمد الحسینی جیلانی

آپ اوچ کے رہنے والے اور حُضُور غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ کی اولاد سے تھے اور بایں طور چھ واسطوں سے آپ کا نسبت نامہ شیخ عبدالقادِر جیلانی تک پہنچتا ہے۔شیخ محمد حسینی بن سیدشاہ امیر بن سید علی بن سید مسعودبن سید احمد بن سید صفی الدین بن سیدالسادات شیخ سیف الدین عبدالوہاب بن شیخ عبدالقادر جیلانی۔حسنی حسینی رضی اللہ عنہ۔ آپ بڑے باعظمت و صاحب کرامت اور با رعب بزرگ تھے، ظاہری شان و شوکت کے مالک، منقول و معقول میں ماہر تھے، ظاہری و باطنی نعمتوں کا فیضان آپ...

حضرت مخدوم مولانا عمادالدین غوری

آپ نارنول کے علاقہ کےمشائخ میں سے تھے، آپ کے آباؤاجداد عرب کے دیار سے ملک عجم آئے تھے اور آپ غور سے سلطان شہاب الدین غوری کے ہمراہ ہندوستان آئے تھے۔  آپ نے بچپن میں علم حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی تھی بلکہ پہلوانی کیا کرتے تھے، ایک مرتبہ اپنے سے زیادہ طاقتور پہلوان کو پچھاڑ کر فخریہ انداز میں اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ راستہ میں ایک عالم نے آپ کو اس حالت میں دیکھ کر افسوس کیا اور آپ کو آپ کی اس حالت پر طعنہ دیا، اس کے بعد آپ کی حمیت اور غیرت ن...

حضرت شیخ معروف جونپوری

آپ مولانا الہ داد کے مرید تھے، مجاہدہ و ریاضت ذوق و شوق میں مکمل اور صاحب حال ولی اللہ تھے، آپ کے مریدوں میں سے شیخ احمد زین جونپوری بڑے متوکل، متقی اور زبردست عالم و بابرکت شخصیت تھے، اللہ ان دونوں پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔ اخبار الاخیار...

حضرت شیخ مولانا الہ داد

آپ جونپور کے بڑے عالم تھے۔ کا فیہ، ہدایہ، بزدوی اور مدارک کی شرح لکھی ہیں، طالب علمی ہی کے زمانے سے تحریر و تنقیع پر کامل قدرت رکھتے تھے، راجی حامد شاہ کے مرید اور ایک واسطہ سے قاضی شہاب الدین کے تلمیذ تھے۔  شیخ حسن طاہر اور مولانا الہ داد، سلوک و طریقت کا علم حاصل کرتے وقت ساتھی تھے اور دونوں کے مابین بہت اُلفت تھی، شیخ حسن طاہر جب راجی حامد کے مرید ہوئے تو مولانا الہ داد نے فرمایا کہ میاں حسن! تم نے طالب علموں کی عزت مٹی میں ملادی حسن طاہر...

سیّد خان مُلک رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد براہم شاہ بن سیّد محمدسعیددُولارحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر اورمُریدو خلیفہ تھے۔آپ زاہد عابد متقی و پرہیزگارتھے۔سہنپال میں سکونت رکھتے۔کاغذاتِ مال میں آپ کا نام خان محمد تحریر ہے۔ اولاد            آپ کے تین بیٹے تھے۔ ۱۔سیّد قطب الدینرحمتہ اللہ علیہ ۔ ۲۔سیّدحسن محمدرحمتہ اللہ علیہ ۔ ۳۔سیّد عظیم اللہرحمتہ اللہ علیہ۔ ۱۔       سیّد قطب الدینؒ ۱۲۵۴...

سیّدعزیزاللہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد براہم شاہ بن سیّد محمد سعیددُولاہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبراورمریدوخلیفہ تھے۔ اوراد وظائیف    آپ رئیس الاصفیا۔فخرالمشائخ تھے۔کلمہ طیّبہ اوردرود شریف ہزارہ کا وِرد رکھتے۔یہ درود شریف بھی آپ کا وظیفہ ہوتاتھا۔ اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ خَلقِہٖ وَزِنَتَہ عَرشِہٖ وَرِضَانَفسِہٖ وَمِدَادَکَلِمَاتِہٖ لباس           آپ لباس ...

سیّد سلطان محمد رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد محمدسعیددُولابن سیّد محمد ہاشم دریادل نوشاہی رحمتہ اللہ علیہ کے پانچویں بیٹے تھے۔خرقہ خلافت و اجازت اپنے عم بزرگ حضرت سیّد شاہ عصمت اللہ حمزہ پہلوان بن سید حافظ محمد برخوردار بحرالعشق نوشاہی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۱؎۔ تاریخ ولادت    آپ کی ولادت بائیسویں محرم ۱۱۲۰ھ؁ میں بمقام ساہنپال شریف ہوئی۔ اخلاق           آپ میں بڑے اوصافِ حمیدہ پائے جاتے تھے۔آپ سرگروہِ ...

سیّدفقیر اللہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد محمد سعید دُولابن سیّد ہاشم دریادل نوشاہی رحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے بیٹےتھے۔بیعت و اجازت حضرت سیّد شاہ عصمت اللہ حمزہ پہلوان برخورداری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۱؎ ۔ کاغذات مال میں آپ کا نام نصراللہ درج ہے۔ فیضان کا ظہور    آپ کے برکات و فیضان کا اکثر ظہورضلع میرپورریاست کشمیر میں تھا۔ اس علاقہ کے لو گ بکثرت آپ کے ارادت مندوں سے تھے۔چنانچہ آپ ان کی محبت کے باعث اُسی علاقہ میں سکونت گزین ہوگئے۔ اولاد  &nbsp...