سیّد میر حسین خنگ سوار قدس سرہٗ
آپ مشہور شریف کے سادات کرام میں سے تھے نسبت ارادت اپنے آباو اجداد سے تھی اپنے حالِ کرامت کو چھپانے کے لیے آپ دنیا داروں سے ملتے جلتے اور اپنے آپ کو ظاہر نہ ہونے دیتے سلطان معزالدّین سام کے ساتھ ہندوستان پر حملہ آوروں کے ساتھ آئے سلطان معزالدین نے ہندوستان کو فتح کرلیا اور قطب الدین ایبک کو دہلی کا گورنر مقرر کرکے خود واپس ایران چلاگیا میر حسین خنگ سوار بھی قطب الدین ایبک کے ساتھ رہے قطب الدّین ایبک نے آپ کو اجمیر شریف پر گورنر مقرر کردیا ا...