پسندیدہ شخصیات  

بی بی سارہ رحمتہ اللہ علیہا

شیخ نظام الدین ابوالموید کی والدہ تھیں اور متقدمین میں بڑی بزرگ بی بی تھیں۔ ایک مرتبہ خشک سالی ہوئی، سب لوگوں نے دعا کی مگر بارِش نہیں ہوئی، شیخ نظام الدین ابوالموید نے اپنی والدہ کے دامن کا دھاگہ اپنے ہاتھ میں لے کر کہا، اے اللہ یہ بزرگ خاتون کے دامن کا دھاگہ ہے جس پر کبھی کسی نا محرم کی نظر نہیں پڑی، اس کے طفیل میں پانی برسادے، آپ نے یہ جملہ کہا ہی تھا کہ پانی برسنا شروع ہوا، بی بی سارہ کا مزار پُرانی عیدگاہ کے کنارے پر ہے جس کے سرہانے کی جانب ...

حضرت سوبھن مجذوب

صاحب حال و تصرف ایک مستانہ تھے۔ قوم کے کوری تھے اور مسلمان ہونے کے بعد مجذوب ہو گئے تھے۔ شیخ علاؤالدین اجودھنی کی خدمت میں رہے اور عرصہ تک قطب صاحب میں عادت کرتے رہے، کبھی عرصہ دراز تک فاقہ کشی کرتے تھے اور کبھی منوں کھاکر پوری مشک پانی پی لیتے، کبھی دیکھا گیا کہ چونے کی بھٹی میں پڑے ہوئے چونا کھا رہے ہیں لوگوں نے کہا، آپ یہ کیا کھا رہے ہیں یہ کھانا نہیں ہے تو جواب دیا کیا کروں اس بدقسمت کو کھانے کی بے انتہا حرص ہے اور خاک کے سوائے کسی چیز سے سیر...

حضرت شیخ یوسف

لاہور کے ایک مجذوب تھے۔ بلند قامت، فربہ جسامت، باہیبت اور صاحب عظمت پابند اوقات تھے۔ سر پر بڑا صافہ باندھتے اور سر منڈاتے تھے۔ صاحب کشف اور کشادہ باطن تھے۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ ایک دن میں نے شیخ یوسف کو دیکھا جو لاہور کے نخاس میں کھڑے اونچی باتیں اور عجیب اَسرار ورموز بیان کر رہے ہیں، میری بہت سی پوشیدہ باتیں بیان کیں جنہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے دوسرا نہیں جانتا دوسرے دن پھر میں نے ان کے پاس جانے کا اِرادہ کیا تاکہ اپنے سفر کے لیے نیک فال لے لوں،...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابن سلمہ بن حجر بن وہب بن ربیعہ بن معاویہ کندی۔ نبی ﷺ کی خدمت میں اپنی قوم کی طرف سے حاضر ہوئے تھے اور ان کے ہمراہ ان کے بیٹِ بھی تھے حضرت نے انھیں دعا دی تھی۔ ابن کلبی نے ان کا تذکرہ ان لوگوں میں کیا ہے جو نبی ﷺ کے حضور میں وفد بن کے آئے تھے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابن سفیان بن عبدالاسد بن بلال بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم قرشی مخزومی۔ ہبار بن سفیان بن عبدالاسد کے بھائی ہیں اور ابو سلمہ کے بھتیجے ہیں ان کے صحابی ہونے میں کلام ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے کیا ہے مگر ابو موسی نے ان کو اسود بن عبدالاسد لکھا ہے سفیان کا تذکرہ نہیں کیا اور کہا ہے کہ عبدان نے کہا ہے کہ ان کی کوئی روایت مشہور نہیں ہے صرف ابن عباس نے ان کا نام ذکر یا ہے حالانکہ یہ صحیح نہیں ہے ابن کلبی نے ور زبیر بن بکار نے کہا ہے ک...

حضرت شاہ منصور

مندو کے کشف ظاہر اور مکمل تصرف رکھنے والے مجذوب تھے۔ محمد ہمایوں بادشاہ نے جب گجرات کا رُخ کرنا چاہا تو فال لینے شاہ منصور کے پاس بھیجا، جب شاہی آدمی شاہ منصور کے پاس آیا تو آپ نے اس کے ترکش سے ایک تیر نکال کر اس کے پر توڑے اور پھر وہ تیر واپس ترکش میں رکھ دیا، چنانچہ اس نے واپس ہو کر بادشاہ سے ماجرا بیان کیا۔ جس پر بادشاہ نے کہا یہ اس چیز کی علامت ہے کہ ہم کو گجرات پر فتح نہ ہوگی۔ اور ہماری فوج پریشان ہو جائے گی نیز اس میں اس چیز کی طرف بھی اِشا...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابن سریع بن حمیر بن عبادہ بن نزال بن مرہ بن عبیدہ بن مقاعس۔ مقاعس کا نام حارث بن عمرو بن کعب ابن سعد بن زید مناۃ بن تمیم تمیمی سعدی۔ اسود کی کنیت ابو عبداللہ ہے انھوں نے نبی ﷺ کے ہمراہ جہاد کیا ہے۔ اور مرہ بن عبید منقر بن عبید کے بھائی ہیں۔ اسود بن سریع اور احنف بن قیس دونوں عبادہ میں جاکے مل جاتے ہیں۔ یہ سب سے پہلے شخص ہیں جنھوں نے بصرہ کی جامع مسجد میں وعظ بیان کیا انس ے حسن بصری اور عبدالرحمن بن ابی بکرہ نے روایت کی ہے ابن مندہ نے کہا ہ...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابن زید انصاری۔ موسی بن عقبہ نے کہا ہے کہ یہ ان لوگوں یں ہیں جو جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے پہلے انصار میں سے تھے پھر قبیلہ خزرج میں ہوئے پھر قبیلہ بنی سلمہ میں ہوئے (نسب ان کا یہ ہے) اسود بن زید بن ثعلبہ بن عبید بن غنم یہ ابو نعیم کا بیان ہے اور ابو عمر نے کہا ہے کہ اسود بن زید بن قطبہ انھیں لوگ اسود بن رزم بن زید بن قطبہ بن غنم انصاری کہتے ہیں قبیلہ بنی عبید بن عدی سے ان کا تذکرہ ابو موسی بن عقبہ نے ان لوگوں میں کیا ہے جو جنگ بدر میں شریک ...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابن ربیعہ۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے ابن مندہ پر استدراک کرنے کے ئے لکھا ہے انوں نے کہا ہے کہ سیف بن عمرنے درقاء ابن عبدالرحمن حنظلی سے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا اسود بن ربیعہ جو قبیلہ ربیعہ بن مالک بن حنظلہ میں سے ایک شخص تھے رسول خدا ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ نے پوچھا کہ تم کیوں آئے ہو انھوں نے جواب دیا کہ میں اس ئے حاضر ہوا ہوں کہ آپ کی صحبت ین خدا کا تقرب حاصل کروں س وقت ان کا نام اسود متروک ہوگیا اور ان کا نام مقترب (تقریب حاصل کرنے و...

سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)

  ابن ربیعہ بن اسود لشکری۔ انکا شمار بصرہ کے اعراب میں ہے۔ عبایہ نے یا ابن عبایہ نے جو قبیلہ بنی ثعلبہ کے ہیں اسود بن ربیعہ بن اسود لشکری سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے جب مکہ کو فتح کیا تو خطبہ ڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ آگاہ رہو زمانہ (٭یعنی جو قتل وغیرہ زمانہ جاہلیت میں واقع ہوئے تھے وہ سب میں نے معاف کئے) جاہلیت کے خون وغیرہ سب میرے قدم کے نیچے ہیں مگر سقایہ (٭سقایہ حاجیوںکے پانی پلانے کو کہتے ہیں اور سعانہ خانہ کعبہ ی خدمت کو کہتے ...