سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)
ابو الاسود نہدی کے بیٹے ہیں۔ نبی ﷺ کو دیکھا تھا۔ یہ ایک مجہول شخص ہیں۔ یونس نے ابن بکیر سے انھوں نے عنبسہ بن ازہر سے انھوں نے ابو الاسود نہدی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ جب غار کی طرف تشریف لے گئے تو آپ کے پیر کی انگلی زخمی ہوگئی تو آپ نے فرمایا: ہل انت الا اصبع دمیت و فی سبیل اللہ مالقیت (٭ترجمہ۔ تو ایک انگلی ہے جو خون آلود ہوگئی حالنکہ ابیھ خدا کی راہ میں تو نے جنگ نہیں کی) ابن مندہ نے اس کو بیان...