پسندیدہ شخصیات  

حضرت شیخ بدرالدین سلیمان

آپ حضرت شیخ فریدالدین کے مشہور فرزند ارجمند ہیں، آپ اپنے والد بزرگوار کے انتقال کے بعد اپنے بھائیوں اور شیخ کے تمام تر مریدوں کے متفقہ فیصلہ سے سجادہ خلافت کے لیے منتخب کیے گئے، شیخ بدرالدین نے خاندان چشتیہ سے بیعت کی۔ خواجہ زدر اور خواجہ غور جو خاندان چشتیہ کے خلیفہ تھے اور حضرت شیخ فریدالدین کی زندگی ہی میں مقام چشت سے پاک پتن تشریف لائے تھے، ان دونوں مذکور بزرگوں کے پاس حضرت شیخ فرید الدین اپنے دونوں صاحبزادوں کو ان دونوں بزرگوں کا مرید کرادیا...

علامۃ الدہر مولانا عبد العزیز پر ہاروی قدس سرہ ، صاحب’’نبر اس ‘‘ شرح شرح عقائد

            علامۃ الوریٰ حامل لواء شریعت مولانا الحافظ عبد العزیز بن محمد بن حامد تقریباً ۱۲۰۹ھ/۱۸۹۴ء میں ایک چھوٹی سی بستی پر مضافات کوٹ ادو ( مظفر گڑھ ) میں پیدا ہوئے ۔ قرآن مجید والد ماجد سے حفظ کیا پھر ملتان تشریف لائے اور حضرت خواجہ حافظ محمد جمال چشتی ملتانی ( خلیفۂ مجاز حضرت خواجہ نور محمد مہاروی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے علوم و فنون کا استفادہ کیا ۔ دوران تعلیم درواز بند کر کے مصروف مطالعہ...

حضرت مولانا شہاب الدین

آپ تمام علوم  و فضائل میں شیخ فریدالدین رحمۃ اللہ علیہ سے آراستہ ہوئے، اکثر اوقات آپ کی خدمت میں گزارا کرتے تھے، شیخ نظام الدین اولیاء سے منقول ہے کہ میرے اور مولانا شہاب الدین کے درمیان بہت محبت تھی، ایک مرتبہ میں نے شیخ فریدالدین کے پاس عوارف المعارف کا ایک نسخہ دیکھا جو اکثر آپ کے زیر مطالعہ رہا کرتا تھا، یہ بہت باریک خط سے لکھا ہوا تھا اور اس میں کتابت کی بہت  غلطیاں تھیں جس کی وجہ سے شیخ پڑھتے پڑھتے اکثر توقف فرمایا کرتے تھے، میں چ...

حضرت شیخ نصیرالدین

آپ شیخ فریدالدین کے بڑے صاحبزادے تھے اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے تھے، زراعت و کاشتکاری کی کمائی پر جو کسب حلال ہے قناعت پذیر رہے اور تمام عمر اطاعت احکام باری میں بسر کی، اللہ آپ پر رحمت فرمائے۔ تیری رحمت جو میرے ساتھ رہے مجھ کو کس کا ہو پھر خطر یارب عزوجل (قبالۂ بخشش) اخبار الاخیار...

مناظر یگانہ مولانا قاضی محمد  عبد السبحان ہزاروی قدس سرہ

            معقول و منقول کے منتجر فاضل ، بے مثل مناظرمولانا قاضی محمد عبد السبحان ابن مولانا قاضی مظہر جمیل ابن مولانا مفتی محمد غوث ۶۔ ۱۳۱۵ھ/۱۸۹۸ء میں موضع کھلاٹ (ری پور سے چھ میل کے فاصلہ پر تھا ، ابن تربیلہ میں آگیا ہے ) ضلع ہزارہ میں پیدا ہوئے ۔آپ کے والد ماجد اور جدامجد اور جدا مجد اپنے دور کے اکابر علماء میں سے تھے ۔ آپ کے جد مجد نے رد تقویۃ الایمان اور تاریخ وہابیہ وغیرہ کتب بھی لکھی تھ...

حضرت شیخ صابر

سیرالاولیا میں لکھا ہے کہ آپ ایک مضبوط اور صاحب نعمت درویش تھے اور شیخ شکرگنج کے مرید تھے، شیخ گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ نے جب آپ کو بیعت لینے کی اجازت دی تو اس وقت فرمایا، صابر! تم عیش و عشرت کی زندگی گزارو گے، پھر یہی ہوا کہ آپ تمام عمر خوش عیش رہے۔ واقعہ بھی یہی ہے کہ شیخ صابر خوش باش اور ہنس مکھ بزرگ تھے اور غالباً یہ شیخ صابر وہ نہیں ہیں جو شیخ علی صابر تھے اور جو شیخ گنج شکر کے داماد اور خلیفہ تھے جن کا مزار کلیر شریف میں ہے اور جن تک شیخ عبدا...

حضرت شیخ عارف

آپ شیخ فریدالدین رحمۃ اللہ علیہ کے مُرید تھے، لوگوں سے منقول ہے کہ اوچ اور ملتان کے حاکم نے شیخ عارف کے ہاتھ سوتنگہ (روپیہ) بطور نذرانہ گنج شکر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں پیش کیے جس میں سے پچاس روپے انہوں نے اپنے پاس رکھ لیے اور پچاس شیخ کی خدمت میں حاضر کیے، شیخ نے مسکراتے ہوئے فرمایا، عارِف! تم نے تقسیم واقعی برادرانہ کی ہے جس پر عارف شرمندہ ہوئے اور وہ پچاس روپے جو اپنے پاس رکھ لیے تھے شیخ کی خدمت میں پیش کردیے اور بے انتہا عاجزی و انکس...

حضرت شیخ برہان الدین صوفی

آپ شیخ جمال  الدین ہانسوی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے تھے، اپنے والد شیخ جمال الدین  کے انتقال کے وقت کم عمر تھے، جب آپ کو شیخ فریدالدین گنج شکر کی خدمت میں لایا گیا تو آپ بڑی مہربانی کے ساتھ پیش آئے اور خلافت نامہ، جانماز اور عصا کے ساتھ وہ تبرکات جو ان کے والد شیخ جمال الدین کو دیے تھے انہیں بھی عنایت فرمائے اور خواجہ نظام الدین اولیاء سے حصول فیض کا حکم دیا، چنانچہ آپ ہر سال نظام الدین اولیاء کی خدمت میں حاضر ہوتے اور تربیت حاصل کرتے،...

حضرت مولانا بدرالدین اسحاق

آپ علی بن اسحاق دہلوی کے فرزند تھے اور شیخ فریدالدین گنج شکر کے خادم اور خلیفہ اور داماد تھے، اپنے زمانے کے بہت بڑے بزرگ تھے۔ زہد و تقویٰ فقر اور عشق میں اپنی مثال خود تھے، بچپن کے زمانے میں آپ نے دہلی میں علوم حاصل کیے، طلباء میں آپ کی خوش مزاجی اور حاضر دماغی مشہور تھی، تحصیل علم کے بعد جو چیز شرفاء اور دانشور لوگ سیکھا کرتے تھے آپ نے بھی وہ چیز سیکھی، اس سے فراغت کے بعد بخارا کا رخ فرمایا، چونکہ پاک پتن راستہ میں پڑتا تھا وہاں شیخ فریدالدین گن...

مولانا حکیم سید ظہور اللہ شاہ ﷫

            واعظ خوش بیان ، طعیب حاذق مولانا حکیم سید ظہور اللہ ابن مولانا سید چراغ شاہ ۱۲۸۷ھ/۱۸۷۰ ء میںسیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ علوم دینیہ کی تکمیل اپنے برادر معظم مولانا حافظ سید دین تھے ، پندرہ سو لہ سال تک جامع مسجد دربار امام علی الحق قدس سرہ میں خطابت کے فرائض انجام دیتے رہے ۔ مکرمی سید نور محمد قادری مدظلہ العالی کے پاس آپ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی حمائل شریف موجود ہے جو آج سے ستر سال پہلے اتحا...