پسندیدہ شخصیات  

زبدۃ الاصفیا ء مولانا سلطان اعظم قادری قدس سرہٗ

            استاذ الافاضل ، شیخ طریقت مولانا سلطان اعظم ابن میان غلام نبی موضع چچھڑ شریف (ضلع سرگودھا) میں پیدا ہوئے ، فارسی ،صرف اور نحو کی ابتدائی کتابیں موضع بھر تہ میں پرھیں بعد ازاں تک حاضر رہے اور تمام کتب کی تکمیل کی ،پھر مولانا غلام رسول (انھی ،ضلع گجرات) کے پاس رہ کر سلطان نور احمد قدس سرہ ( یکے از ولاحضرت سلطان با ہوقدس سرہ) کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے۔      &nbs...

نور احمد قاسمی

  حضرت مولانا ابو عبدالغفار نور احمد قاسمی ملاح ۱۹۳۷ء رحیم کے گوٹھ (خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو) میں تولد ہوئے تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم مولانا محمد انور لغاری سے حاصل کی۔ اس کے بعد استاد العلماء حضرت مولانا مفتی غلام محمد قاسمی لغاری (خیر پورناتھن شاہ) سے تعلیم حاصل کی۔ مفتی صاحب نے حج بیت اللہ کیلئے سفر اختیار کیا تو آپ نے مولانا محمد اسحاق کھونھارو کیجانب رجوع فرمایا، علم کی تڑپ نے آپ کو فارغ بیٹھنے نہ دیا، ان کی خدمت میں رہ کر فیض...

حضرت خواجہ فریدالدین مسعود

آپ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خلیفہ اور خواجہ اجمیری سے فیض یافتہ تھے، آپ کا شمار اکابر اولیاء کرام میں سے ہے۔ ریاضت، مجاہدہ، فقر اور ترکِ دنیا آپ کے محبوب ترین مشغلے تھے آپ کشف و کرامت کی علامت اور ذوقِ  محبت کی درخشندہ نشانی تھے ہمیشہ سر و خفی کی جانب کوچ فرماتے رہتے، آخر کار ر اجودھن (موجودہ پاکپتن تشریف لائے، یہاں کے باشندے تند خو، ظاہر پرست اور خاص کر فقیروں اور درویشوں کے دشمن تھے، آپ نے اس جگہ پہنچ کر فرمایا ک...

حضرت شیخ فخرالدین

آپ حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے صاحبزادے تھے کھیتی باڑی آپ کا پسندیدہ مشغلہ تھا آپ نے اجمیر کے قریب ایک گاؤں بھی آباد کیا جس کا نام ماندل آباد رکھا مشائخین چشت کے ملفوظات میں ہے کہ جناب معین الدین چشتی علیہ الرحمۃ کے صاحبزادے نے ایک گاؤں آباد کیا لیکن اس وقت کے حاکم نے ان کو پریشان کرنا شروع کردیا جس سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ دہلی تشریف لے آئے۔ اس واقعہ میں حضرت فخرالدین ہی مراد ہیں۔ آپ والد محترم کے وصال کے بیس سال تک حیات رہے...

حضرت مولانا ناصح الدین

آپ قاضی حمید الدین  ناگوری کے صاحبزادے اور سجادہ نشین تھے، سیر الاولیاء میں بحوالہ شیخ المشائخ منقول ہے کہ ایک شخص جسے لوگ عزیز بشیر کہا کرتے تھے خرقہ درویشی حاصل کرنے کی غرض سے بدایوں سے دہلی آیا، یہاں آتے  ہی اس نے اسی نیت سے حوض سلطان پر لوگوں کو جمع کیا، اس اجتماع میں بہت سے درویش بھی موجود تھے، عزیز بشیر جو طلب خرقہ کے لیے دہلی آیا تھا حوض سلطان کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہ حوض معمولی ہے اور بدایوں کا حوض (المعروف باسم) حوض ساغر اس سے ...

مجاہد ملت حضرت مولانا حامد جلالی قدس سرہ

            حضرت مولانا سید حامد جلالی ابن حضرت مخدوم سید امیر حمزہ نقوی جلالی دہلوی (رحمہما اللہ تعالیٰ ) ۲۔ ۱۳۲۱ھ/۱۹۰۴ء میں دہلی میں پیدا ہوئے حضرت مخدوم ناصر جلالی (م ۷ رمضان المبارک ۱۳۸۵ھ) آپ کے بڑے بھائی تھے ۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضرت مخدوم جہانیاںجہاں گشت قدس سرہ سے ملتا ہے گیارہ برس کی عمر میں مولانا قاری حافظ سید محمد ، امام عید گاہ شاہی ، دہلی سے قرآن پاک حفظ کیا بعد ازاں مدرسہ عالیہ جامع...

فاضل اجل مولانا سید چراغ شاہ گجراتی قدس سر ہ العزیز

            مولانا سید چراغ شاہ ابن سید محمد شاہ موضع بو کن مضافات گجرات میں ایک غریب سید گھرانے میں ۱۲۳۸ھ/۱۸۲۲ء کے الگ بھگ پیدا ہوئے ۔اوائل عمر میں حضرت با با جنگو شاہ رحمہ اللہ تعالیٰ( جن کا مزار مبارک موضع طہور کھو کھر المعروف  ڈیرہ با با جنگو شاہ مٰن مرجع خاص و عام ہے،) کے ارشاد پر سیالکوٹ چلے گئے اور استاذ الا ساتزہ مولانا غلام[1]  اقبال کے استاذ علامہ میر حسن منشی محمد دین فوق کے ن...

مرجع الفضلاء والا کا بر حضرت مولانا حافظ محمد جمال الدین

   ملتانی قدس سرہ           تاج الاصفیاء امام الاولیاء حضرت مولانا حافظ محمد جمال الدین بن محمد یوسف ابن حافظ عبد الرشید ( قدست اسرارہم ) تقریباً ۱۱۶۰ھ/۱۷۴۷ء میں ملتان شریف میں پیدا ہوئے[1] اپنے دور کے اجلہ فضلاء سے علوم دفنون کی تحصیل کی ۔ آپ دور طالب علمی ہی میں علم و فضل ، ذکاوت و فطانت میں تمام طلبہ پر فوقیت رکھتے تھے ، جو بھی آپ سے مباحثہ کرتا اسے ناکامی کا منہ دیھنا پرتا ۔ کتاب دائرۃ ...

شیخ بدرالدین غزنوی

آپ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مرید اور خلیفہ تھے اور سماع کے بڑے رسیا اور شوقین تھے آپ کے زمانے کے بزرگ آپ کی بزرگی کا اعتراف کیا کرتے تھے، آپ کا وعظ و پند بھی کیا کرتے تھے  جس میں بہت عمدہ باتیں بہترین اسلوب سے بیان کیا کرتے تھے، آپ کی وعظ کی مجلسوں میں علاوہ دوسرے لوگوں کے شیخ فریدالدین گنج شکر کثرت سے شریک رہتے تھے، آپ ابتداً غزنیں سے لاہور تشریف لائے اور یہاں سے دہلی منتقل ہوکر وہیں سکونت پذیر ہوکر خواجہ قطب الد...