حضرت مولاناپیر سید ظہور شاہ
مجمع جمال صوری و معنوی ، صاحب کمال ظاہر و باطنی حضرت مولانا پیر سید ظہور شاہ ابن مولانا پیر سید محمد شاہ قادری رحمہ اللہ تعالیٰ جلال پور جٹاں ضلع گجرات میں ۱۳۰۶ھ/۱۸۸۸ء میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے اجداد کشمیر سے آکر جلال پور میں پڑھا اور کچھ درسی کتابیں بھی انھی سے پـڑھیں ، بعد ازاں کچھ عرسہ برادر مکرم مولانا سید اعظم شاہ رحمہ اللہ تعالیٰ کے پاس جموں میں استفادہ کرتے رہے ، پھر کچھ وقت...