شاہ احمد شرعی قدس سرہٗ
آپ عظماء مشائخ اور کبریٰ علماء میں سے شمار ہوتے تھے چندیری کے نواح میں رہتے تھے۔ دعوت آیات قرآنی اور اسمائے الہیّہ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ چنانچہ جمعہ کے دن اسی علم کی قوت سے بادشاہ وقت کو اپنی طرف متوجہ کیا کرتے تھے۔ اور اپنے پاس بٹھا کر مسلمانوں کے مسائل حل فرماتے آپ کے پاس ایک ایسی تسبیح تھی۔ اس کا ایک دانہ ہلاتے تو بادشاہ حرکت میں آجاتا۔ دوسرا دانہ گراتے تو بادشاہ سواری کا حکم دیتا۔ تیسرا دانہ گراتے تو بادشاہ سوار ہوجاتا۔ ہردانہ ...