میر صالح المتخلّص بکشفی بن عبداللہ اکبر آبادی قدس سرہ
آپ انوار جلیلہ اور مدارج عالیہ کے مالک تھے علوم دینیہ اور دنیاوی میں یکتائے زمانہ تھے۔ خوارق و کرامت میں مشہور تھے۔ سلسلہ قادریہ کے بزرگ نعمت اللہ سے فیض پایا تھا۔ دوسرے سلاسل میں بھی بیعت تھی۔ حالت ذوق و وجد میں اشعار بے نظیر پڑھتے تھے۔ کلام میں حقایٔق و دقایٔق ہوتے کشفی تخلص تھا۔ ۱۰۶۰ھ میں فوت ہوئے۔ مخبرالواصلین میں ۱۰۳۵ھ لکھا ہے۔ شد چو از دنیا بفردوس بریں شیخ طیب و صالح و صلش بگو ۱۰۶۰ھ شیخ عالم پیر و صالح متقی قطب ہادی می...