پسندیدہ شخصیات  

شیخ ابو بکر بن ابراہیم

                شیخ ابو بکر بن ابراہیم بن ابی بکر بن محمد بن عثمان دمشقی: اصل میں آپ جزر کے رہنے والے تھے مگر آپ کی ولادت مدمشق میں ہوئی۔حافظ الدین لقب تھا۔ادیب کامل،فقیہ فاضل،قاری حسن الصوت،الصحیح التلاوت،لطیف الصحبۃ تھے۔دمشق میں اپنے والد ماجد کی گود میں پرورش پائی اور اجلّا کے دروس میں حاضر ہوکر علوم و فنون اخذ کیے اور اشاعر نظم کیے اور جامع صوفا کے امام و خطیب رہے، شنبہ کے روز ۱۵؍شعب...

ابراہیم بن علی حصمی

                ابراہیم بن علی بن حسین اطاسی حمصی: برہان الدین لقب تھا اپنے زمانہ کے مشاہیر فقہاء میں سے شیخ عالم،فقیہ فاضل،امام کامل تھے،۱۱۲۲؁ھ میں پیدا ہوئے اور مصر میں جاکر مقام ازہر مین کئی برس تک اقامت اختیا کی یہاں تک کہ ماہر بارع ہوئے اور اپنے شیوخ سے افتاء و تدریس کی اجازت حاصل کی اور اپنے شہر حمص میں آکر تدریس وافتاء میں مشغول ہوئے پھر حلب اور قسطنطنیہ میں داخل ہوئے اور اخیر کو ...

مولانا نور اللہ کنت

                مولانا نور اللہ کنت المشہور بہ نور بابائے پتلو: عالم با عمل،فاضل بے مثل تھے،سغر سنی میں ملا عبد الستار سے علوم حاصل کیے اور نو ج وانی میں دہلی میں  جاکر مولوی حسام الدین محمد اور قاضی مستعد خاں اور قاضی مبارک کے درس سے استفادہ کیا،علاوہ اس کے میرزا مظہر جانجاناں کی خدمت میں مشرف ہوکر علمِ طریقت کو حاصل کیا پھر کاشمیر میں مراجعت فرماکر افادۂ خلق میں مشغول رہے، مطل اور...

اسماعیل بن عثمان دمشقی

اسمٰعیل بن عثمان بن عبد الکریم بن تمام بن محمد قرشی دمشقی: رشید الدین لقب تھا مگر ابن و المعلم کے نام سے مشہور تھے۔اپنے زمانے کے امام فاضل،شیخ حنفیہ،مفسر،محدث،فقیہ اصولی،ادیب،حکیم،لغوی،نحوی،منطقی،متکلم تھے۔ ۶۲۳؁ھ  میں پیدا ہوئے،لڑکپن میں جمال الدین حصیری سے فقہ حاصل کی پھر سخاوی سے ساتوں قراء تیں پڑھیں اور ابن زبیدی وغیرہ سے حدیث کو سماعت کیا یہاں تک کہ جملہ علوم میں فائق ہوئے اور قاہرہ میں ۷۰۰؁ھ میں تشریف لائے اور اسی جگہ اخیر دم تک ٹھہرے ر...

سید قمر الدین ارنگ آبادی

                سید قمر الدین ن سید منیب اللہ حسینی ارنگ آبادی: نقلیات میں امام بارع اور عقلیات میں  برہان ساطع تھے،۱۱۲۳؁ھ میں پیدا ہوئے۔آپ کے آباء واجداد سادات کضند سے تھے جو ایمن آباد واقع پنجاب میں آکر آباد ہوئے اورف وہاں سے بالا پور متصل برہانپور میں آکر متوطن ہوئے۔آپ نے پہلے قرآن کو حفظ کیا پھر دہلی و سرہند اور لاہور میں آکر وہاں کے علماء و فضلاء سے علوم حاصل کیے پھر بالا پور ک...

صاحب نہایہ شرح ہدایہ

حسن،یاحسین بن علی بن حجاج بن علی سغناقی: حسام الدین لقب تھا اور شہر سغتاق کے جو ترکستان میں واقع ہے،رہنے والتے تھے۔اپنے زمانہ کے فقیہ کامل اور علام فاضل نھوی جدلی تھے،فقہ حافظ الدین کبیر محمد بن محمد بن نصر بخاری اور فخرالدین محمد بن محمد بن الیاس ما یمر غی اور عبد الجلیل بن عبد الکریم اور نحو غجدوانی وغیرہ سے حاصل کی،پھر بغداد میں تشریف لے گئے اور وہاں مشہد امام ابی حنفیہ کے مدرس بنے۔بعد ازاں ۷۱۰؁ھ میں دمشق کی طرف حج کی غرض سے آئے اور قاضی القضا...

ابراہیم بن علی رومی

                ابراہیم بن علی رومی: عالم فاضل،بارع خصوصاً علوم قرآن میں ماہر باہر رئیس طارفہ جند تھے۔کتاب چلپی رومی کی کشف الظنون کی تعلیقات لکھی اور صدر الشریعہ کی کتاب کا ترجمہ کیا۔ایک دفعہ حج کر کے پھر مصر کے جانب سے حج کرنا چاہتے تھےکہ راستہ میں ۱۱۸۹؁ھ میں فوت ہوئے۔ (حدائق الحنفیہ)...

خواجہ محمد اعظم دومڑی

                خواجہ محمد اعظم دومڑی[1]بن خیر الزمان[2]کشمیر مجددی: کاشمیر کے اعاظم علماء وکبراء مشائخ میں دے عالم فاضل یگانہ روزگار تھے،صغر سنی میں مولانا عبداللہ شہید سے علم حاصل کیا پھر شیخ مراد بیگ و مرزا کامل بیگ و میر ہاشم قادری وغیرہ سے استفادہ کیا،باوجود حکومت و دولت وثروت اور کرامت حسبو نسب کے دل فقر میں باندھ کر شیخ محمد مراد مجددی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور علوم باطنی واسرار م...

حاجی نعمت اللہ نوشہری  

              حاجی نعمت اللہ نوشہری: اخوند ملا مہدی علی کبروی کی اولاد میں سے عالم، فاضل،محدث،کمالات صوری و معنوی سے متصف تھے،علوم کو شیخ الاسلام امان اللہ شہید سےپڑھا اور انہیں سے روایت کتب حدیث و قراءت احزاب و دعوات حاصل کر کے اپنی عمر کو تورع و تشرع میں بسر کیا اور ۱۱۸۲؁ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)...

بابا محمد محسن کاشمیری

            بابا محسن قادری کاشمیری: عالم متقی،جامع علوم عقلیہ و نقلیہ اور کتابت میں ید طولیٰ رکھتے تھے،علوم کو شیخ‎ الاسلام امان اللہ شہید سے حاصل کیا اور صحیح بخاری و مشکوٰۃ بیضاوی ودعوۃ الحق اور ہدایہ کو اپنے ہاتھ سے لکھا اور ماہ جمادی الاولیٰ ۱۱۸۱؁ھ میں وفات پائی۔آپ کے شاگردوں میں سے علماءمیں سے ملا عبد الستار اور شیخ رحمت اللہ اور مراد الدین خاں وغیرہ ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)...