پسندیدہ شخصیات  

سیّد قطب الدین شمس آبادی

              سید قطب الدین شمس آبادی: قطب العلماء اور مدار الفضلاء تھے۔ اصل میں آپ سادات امیٹھی سے تھے جو پورب میں واقع ہے جہاں سے آپ شمس آباد متعلقہ قنوج میں آکر سکونت پذیر ہوئے۔علوم ملا قطب الدین وغیرہ اساتذہ عصر سے حاصل کیے اور اخیر عمر تک تدریس میں  مشغول رہے۔آپ سے خلق کثیر نے تلمذ کیا۔آپ باوجود یکہ ایسے تنگدست تھے کہ گھر میں آگ تک روشن کرنے کی دستگاہ نہ رکھتے تھے مگر بڑے قانع تھے ا...

قاضی محمد عامری

قاضی محمد بن احمد عامری[1]: ابو عاصم کنیت تھی۔فقیہ فاضل اور دمشق کے قاضی تھے،آپ تصنیفات سے کتاب مبسوط تیس جلد میں یادگار ہے۔عامری طرف عامر بن لوی اور عامر بن صعصعہ اور عامر بن عدی کے منسوب ہے اور نیز عام ایک بطن قیس غیلان سے ہے۔   1۔ عبادی ہروی(۳۷۵۔۴۵۱) بقول صاحب کشف الظنون شافعی تھے(مرتب)  حدائق الحنفیہ...

شیخ جان محمد لاہوری

                شیخ جان محمد لاہوری: شریعت و فقہ حدیث میں عالم کامل اور طریقت و معرفتہ میں مقتدائے زمانہ تھے اور لاہور کے محلہ پرویز آباد میں جس کی آبادی شہر سے باہر تھی،رہتے تھے،صغر سنی میں شیک عبد الحمید خلیفہ شیخ اسمٰعیل المعروف بہ میاں کلاں لاہور سے تحصیل علوم میں مشغول ہوئے۔ایک دن ہمراہ استاد کے میاں صاحب موصوف کی خدمت میں حاضر ہوئے،میاں صاحب نے آپ کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ اے لڑکے ا...

احمد بن مسعود قونوی

احمد بن مسعود بن عبدالرحمٰن قونوی: ائمۂ کبار اور اعیان فقہاء میں سے نحوی،لغوی،اصولی تھے۔علم جلال الدین عمر خبازی شاگرد عبد العزیز بخاری سے حاصل کیا۔ابو العباس کنیت رکھتے تھے۔عقیدہ طحطاوی کی شرح لکھی اور امام محمد کی جامع کبیر کی بھی شرح تقریر نام چار جلد میں تصنیف کی مگر زندگی[1]نے وفانہ کی کہ اس کو کامل کر سکتے جس کو آپ کے بعد آپ کے بیٹے[2] نے پورا کیا۔   1۔ وفات حدود ۷۳۲ھ’’ہدیۃ العارفین‘‘ 2۔ ابو المحاسن محمود بن احم...

مولانا عنایت اللہ شال کاشمیری

                مولانا عنایت اللہ شال کاشمیری: بڑے عالم فاضل،محدث،متقی،متورع، جامع کمالاتِ ظاہریہ وباطنیہ تھے،علوم و فنون مولوی ابو الفتح اور مولانا عبد الرشید زرگراور فرزندان خواجہ حیدر چرخی سے حاصل کیے اور خدا کے فضل سے تھوڑی سی مدت میں اپنے وقت کے علماء و فضلاء سے گوئے سبقت و فوقیت لے گئے، علم  فقہ وحدیث اور اس کے طرق اانید خصوصاً درس صحیح بخاری میں نظیر نہیں رکھتے تھے۔ کہتے ہیں ...

مولانا محمد کشو کاشمیری

              مولانا محمد محسن کشو کاشمیر: جامع علوم نقلیہ و عقلیہ تھے۔مولانا محمد امین کافی اور دیگر فضلاء سے علوم حاصل کر کے تھوری سی مدت میں اپنے اقران سے فائق ہوگئے خصوصاً علم معقولات میں اعلیٰ مہارت حاصل کی،آپ کے درس میں عجب فیض تھا،شاذ ونادر کوئی بے بہرہ رہا ہوگا،اکثر کتب خصوصاً ہدایہ و مطول پر حواشی اور تعلیقات لکھے۔اخوند ملانازک سے علوم باطنی حاصل کیے۔صاحبِ تاریخ اعظمی لکھتے ہیں کہ آج...

  شاہ رضا قادری

              شارہ رضا قادری شطاری لاہوری: اعاظم علمائے دین اور کبرائے مشائخ روئے زمین سے علوم ظاہری میں صاحب فتوےٰ اور علوم باطنی میں اہلِ ارشاد تھے، مشائخ متآخرین میں سے جس قدر فتوحات ظاہری وباطنی آپ کو نصیب ہوئی ہیں پنجاب ار لاہور میں کسی کو میسر نہیں ہوئیں،جو کچھ آپ کی زبان سے نکلاتا تھا ویسا ہی  ظہور میں آتا تھا کرامتیں و خوارق بے اختیار آپ سے ظاہر ہوتے تھے وفات آپ کی ۱۲؍جمادی الاول...

مولانا محمد امین کافنی بلدیمری

                مولانا محمد امین کانی بلدیمری کاشمیری: علمائے مدققین اور فقہائے محققین میں سے صاحب تصانیف مفیدہ تھے۔اکثر کتب متداولہ مثل شرح تہذیب وغیرہ پر حواشی و شروح لکھے اور علمِ فرائض میں نثر و نظم میں رسائل موجز تصنیف کیے، اکثر علمائے کاشمیر مچل مولانا عنایت اللہ شال اور ملّا محسن وغیرہ آپ کے شاگردوں میں سے ہیں۔اوقاتِ شریعہ قناعت وتوکل کے ساتھ تدریس و بحث علوم میں مشغول رکھتے تھے۔آ...

  ملّا قطب الدین سہالوی

              ملا قطب الدین شہید سہالوی: نقلیات و عقلیات میں مقدام تھے۔ آپ کے زمانہ میں ملک پورب میں ریاست علم و تدریس کی آپ پر منتہیٰ ہوئی،قصبہ سہال میں جو علاقہ لکھنؤ سے ہے،پیدا ہوئے۔علوم ملّادانیال جوراسی اور قاضی کاشی تلمیذ محب اللہ الہ آبادی صاحب رسالۂ تسویہ اور شارح فصوص سے حاصل کیے اور آپ سے اکثر علماء یورب نے تلمذ کیا۔آپ نے شرح عقائد دوانیہ پر نہایت دقیقی حاشیہ لکھا۔۱۱۰۳؁ھ میں فریق عث...

ابو بکر بن بہرام دمشقی

          ابو بکر بن بہرام دمشقی نزیل قسطنطیہ: بڑے عالم فاضل،مفنن، خصوصاً ریاضی میں یگانۂ زمانہ تھے۔دمشق میں پیدا ہوئے اور بعد تحصیل علوم و فنون کے قسطنطنیہ کو رحلت کی جہاں وطن اختیار کر کے اکثر مجالس صدور میں داخل ہوئے، ۱۰۹۹؁ھ میں مدارس سلیمانیہ میں سے ایک کے مدرس مقرر ہوئے پھر حلب کی قضاء آپ کو دی گئی اور ماہ جمادی الاولیٰ ۱۱۰۲؁ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)...