پسندیدہ شخصیات  

ابوبرزۃ رضی اللہ عنہ

ابوبرزۃ اسلمی!ان کے اور ان کے والد کے نام میں اختلاف ہے،اس کے بارے میں صحیح روایت نفلہ بن عبید ہے،امام احمد بن حنبل اور ابن معین کا یہی قول ہے،بعض نے ان کا نام نضلہ بن عبداللہ اور بعض نے نضلہ بن عابد بیان کیا ہے،الخطیب ابوبکر نے ہیثم بن عدی سے روایت کی،کہ ابوبرزہ کا نام خالد بن نضلہ تھا،واقدی لکھتے ہیں کہ ان کے لڑکے کا خیال تھا کہ ان کا نام عبداللہ بن نضلہ تھا،او ر بقول ابوعمر نضلہ کا نسب یوں تھا۔ نضلہ بن عبید بن حارث بن جیال بن دعبل بن ربیعہ ب...

ابوبزہ رضی اللہ عنہ

ابوبزہ،عبداللہ بن سائب کے مولیٰ،اور مکے کے مشہور مقری خاندان کے دادا تھے،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،ابوالحسن احمد بن محمد بن قاسم بن ابوبزہ نے اپنے والدمحمد سے اس نے اپنے والد قاسم سے،ا س نے اپنے والدابوبرزہ سے روایت کی،کہ وہ اپنے مولیٰ عبداللہ بن سائب کے ساتھ حضورِاکرم کے خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے حضورِ اکر م کے ہاتھوں،پاؤں اور سر کو بوسہ دیا،ابوبکرمقری نے ابوالشیخ سے روایت کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوبشرسلمی رضی اللہ عنہ

ابوبشر سلمی،ابوبکر بن ابوعلی اور ابومسعود نے ان کا ذکر کیا ہے،ہشام بن سعد نے زید بن اسلم سے، انہوں نے ابوبشر سلمی سے روایت کی کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ جو شخص چاہے کہ اللہ اس کی تکالیف کودُور کرے،اور اس کی خواہشات کو پورا کرے،اسے چاہئیے ،کہ کسی مصیبت زدہ کی امداد کرے یا اس کی خواہش کو پورا کرے،غالباً یہ صاحب ابوالیسرانصاری سلمی ہے،کیونکہ یہ حدیث مشہور ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔ ...

ابوبشیرانصاری رضی اللہ عنہ

ابوبشیر انصاری حارثی یا انصاری ساعدی یا انصاری مازنی،ان کے صحیح نام کا علم نہیں ہوسکا،ایک روایت میں ان کا نام قیس بن عبید بن حُرَیر بن عمرو بن جعداز بنومازن بن نجار ہےاور بیعت رضوان میں ان کی موجودگی ثابت نہیں، ان سے ان کی اولاد کے علاوہ عباد بن تمیم،محمد بن فضالہ اور عمار بن غزیہ نے روایت کی کہ ہمیں ابوالحرم مکی بن ریان النحوی نے باسنادہ یحییٰ بن یحییٰ سے،انہوں نے مالک بن انس سے،انہوں نے عبداللہ بن ابوبکر سے،انہوں نے عباد بن تمیم سے،انہوں نے اب...

ابوبصرہ الغفاری رضی اللہ عنہ

ابوالبصرہ الغفاری،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے حمیل (بہ جا) کسی نے جمیل اور کسی نے کچھ اور لکھاہے،ان کا ذکر پیشترازیں حمیل بن بصرہ بن وقاص بن حبیب بن غفار کے عنوان کے تحت ہوچکا ہے،حضرت ابوہریرہ کی ملاقات ان سے ہوئی،اور ان سے روایت کی،منصور بن ابوالحسن طبری نے باسنادہ ابویعلی سے،انہوں نے ابوعمروالناقد سے،انہوں نے یعقوب بن ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے ابی سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے(جوابوتمیم جثانی کے ایک ثقہ آدمی تھے)انہوں نے ابونصرہ غف...

ابودرہ بلوی رضی اللہ عنہ

ابودرہ بلوی،انہیں صحبت نصیب ہوئی،ابوسعید بن یونس نے انہیں ان لوگوں میں شمارکیا ،جوصحابہ میں سے فتح مصر میں شامل تھے،علی بن حسن بن قدید نے بیان کیا،کہ میں نے اکی دروازے پر یہ لکھا دیکھا(دارابودرہ صحابی رسولِ اکرم)تینوں نے ان کا ذِکر کیاہے۔ ...

ابوالدردالمازنی مازن الانصار رضی اللہ عنہ

ابوالدردالمازنی مازن الانصار،حضورِاکرم نے ان کی کنیت ابوالدرد رکھی تھی،ان کانام حرب تھا،انہوں نے مصر میں سکونت کرلی تھی،ان کی حدیث کے راوی ان کے بیٹے ہیں،ابن لہیعہ نے یزید بن ابی حبیب سے،انہوں نے لہیعہ بن عقبہ سے،انہوں نے ابوالوردمازنی سے روایت کی،رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تنبیہ فرمائی،"تم سُست رفتارسواروں سے محتاط رہو،اگروہ تم سے مل گئے تو تمہیں چھوڑ دیں گےاوراگرتم نے ان پر کامیابی حاصل کی،توتمہیں فریب دیں گے"۔ عمربن محمدبن طبرز وغیرہ ن...

ابوالدرداء رضی اللہ عنہ

ابوالدرداء ،ان کانام عویمربن مالک بن زید بن قیس بن امیہ بن عامر بن عدی بن کعب بن خزرج بن حارث بن خذرج تھا،ایک روایت کے رُو سے ان کا نام عامر بن مالک تھا،اورعویمرلقب ،اورعویمر کے ترجمے میں ہم تفصیل سے لکھ آئے ہیں،ان کی والدہ کا نام محبہ دخترواقدبن عمرو بن اطنابہ تھا، انہوں نے قبولِ اسلام میں ذرادیرکی تھی،جبکہ ان کے گھرکے سب لوگ اسلام قبول کرچکے تھے، انہوں نے حسنِ عمل سے اسلام کی خدمت کی،یہ فقیہہ،دانش اور حکیم تھے،رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و...