پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دختر ہذیل بن ہمبیرہ بن قبصیہ بن حارث بن حبیب بن حُرفہ بن ثعلبہ بن بکر بن حبیب،بن غنم،بن تغلب تحلبیہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے نکاح کیا،مگرحضور تک آنے سے پہلے وفات پاگئیں،یہ حرجانی کا قول ہے،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )نعمی( رضی اللہ عنہا)

نعمی دختر جعفر بن ابوطالب،عبدالملک بن جریح نے جو حدیث عطاء سے ،انہوں نے اسماء دختر عمیس سے روایت کی ہے،اس میں اس خاتون کا ذکر آتاہے،ایک دن رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے نعمی دختر جعفر سے دریافت کیا ،کیا وجہ ہے کہ جعفر کے با ل بچے دبلے پتلے ہیں،کیا انہیں کوئی تکلیف ہے،انہوں نے کہا،نہیں یا رسول اللہ بیماری کوئی نہیں لیکن انہیں نظر جلدی لگتی ہے،کیا میں ان پر منتر پڑھ دیاکروں،انہوں نے منتر پڑھ کر سنایا،اور آپ نے اجازت دے دی،...

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دخترقیس جہنیہ،ان کی حدیث کے راوی سالم اور نافع پسران سرح کے علاوہ نعمان بن خربود ہیں،طبرانی نے اس خاتون اور خولہ دختر قیس انصاریہ میں فرق کیا ہے،لیکن ابو نعیم نے ان کی کنیت ام حبیہ تحریرکی ہے،اسی طرح ابوعمرنے دونوں میں فرق کیا ہےاور اس خاتون کی کبیت ام حبیہ لکھی ہے،مستغفری کا قول ہے کہ خولہ دختر قیس می کنیت ام قبس ہے،جو خارجہ بن نعمان کی دادی تھیں،نہ تو یہ حمزہ کی زوجہ ہیں اور نہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت کی ...

(سیّدہ )نبعہ( رضی اللہ عنہا)

نبعہ حبشیہ ،جو ام ہانی کی لونڈی تھیں،عبدالغنی اور ابن ماکولا نے ان کا ذکر کیا ہے،کلبی نے ابو صالح سے، انہوں نے ام ہانی سے حضورِ اکرم کے اسریٰ کے بارے میں روایت کی کہ جس رات آپ کو یہ واقعہ پیش آیا حضورِ اکرم ان کے گھر سوئے ہوئے تھے،آپ عشاء کی نماز پڑھ کر سوگئے تھے اور ہم بھی سو گئے تھے قبل از صبح ہم نے آپ کو بیدار کیا ،آپ نے نماز ادا کی اور ہم نے بھی نماز ادا کی،پھر مجھ سے فرمایا،ام ہانی،رات کو میں نے نمازعشاء پڑھی،پھر میں بیت ا...

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دختر قیس بن فہد بن قیس بن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار انصاریہ نجاریہ،حمزہ بن عبدالمطلب کی زوجہ تھیں، اور کنیت ابو محمد تھی،اور ایک روایت کی رُو سے جناب حمزہ کی زوجہ خولہ دختر ثامر تھیں،اور ایک روایت میں ہے، کہ ثامر قیس بن فہد کا لقب تھا،مگر بقولِ عمر پہلی روایت صحیح ہے،بقولِ ابو نعیم انکی کنیت ام محمد اور ایک روایت میں ام حبیبہ تھی،بقولِ ابنِ مندہ ان کی کنیت ام محمد یا ام صبیہ تھی،لیکن یہ وہم ہے بلکہ حبیبہ کو بدل کر حبیہ بنا دی...

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دختر ثامر انصاریہ،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے یعقوب بن حمید سے،انہوں نے عبداللہ بن یزید سے،انہوں نے سعید بن ابو ایوب سے،انہوں نے ابوالاسود سے،انہوں نے نعمان بن ابو عیاش زرقی سے ، انہوں نے خولہ انصاریہ سے روایت کی کہ میں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو فرماتے سنا،دنیا ایک دِل فریب سبزہ زار ہے،اور یقیناً کئی لوگ قیامت کے دن اس لئے آگ میں ڈالے جائیں گے کہ انہوں نے بغیر حق اللہ کی حدود میں دست اندازی ...

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دختر ثعلبہ،ایک روایت میں خویلہ ہے اسی طرح ایک روایت میں خولہ دختر حکیم مذکور ہے،ایک اور روایت میں خولہ دختر مالک بن ثعلبہ بن احرم بن فہر بن ثعلبہ بن غنم بن عوف ہے،یوسف بن عبداللہ بن سلام سے خولہ اور خویلہ دونوں مروی ہیں،ابو یاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے سعد اور یعقوب پسران ابراہیم سے،انہوں نے میرے والد سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے ،انہوں نے معمربن عبداللہ سے، انہوں نے حنظلہ سے،انہوں نے یوسف ب...