پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )امامہ( رضی اللہ عنہا)

امامہ،فرقد عجلی کی ماں تھیں،اپنے بیٹے کے ساتھ خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں،ان کے بیٹے کے گیسو تھے،جنہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے چھوا،اور دعا فرمائی،ابو عمر نےان کا ذکر فرقد کے ترجمے میں کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )امامتہ المریدیہ( رضی اللہ عنہا)

امامتہ المریدیہ،ان سے مروی ہے،جب سالم بن عمیر نے،ابو عتیک منافق کو قتل کردیا،جس کا تعلق بنو عمرو بن عوف سے تھا،اور اس کا نفاق عیاں ہو گیا تھااور آپ نے فرمایا تھا،کہ اس خبیث سے میرا پیچھا کون چھڑائے گا، تو اس موقعہ پر جناب امامہ رضی اللہ عنہ نے ذیل کا شعر کہا تھا۔ تُکَذِّبُ دِینِ اللہِ وَالمَرااَحمَدَا لَعَمَرَالَّذِی اَمنِاکَ اَن بِئسَ مَایَمنٰی (ترجمہ )تو اللہ کے دین اور رسولِ اکرم کی تکذیب کرتا ہے،بخدا جس نے تیرے دل میں یہ...

(سیّدہ )امتہ ( رضی اللہ عنہا)

امتہ دختر ابوالحکم غفاریہ،یہ جعفر اور ابو عمر کا قول ہے، خطیب نے ان کا نام امیّہ دختر ابو الصلت غفاریہ تحریر کیا ہے،ابن ِ مندہ نے اپنی تاریخ میں یہی لکھا ہے،مگر معرفتہ الصحابہ میں ان کا ذکر نہیں کیا،اور یہی قول ہے عبدالغنی کا ہمیں ابو موسیٰ نے کتا بتہً ابو غالب احمد بن عباس سے،انہوں نے ابوبکر سے (ح) ابو موسٰی نے ابو علی سے ، انہوں نے ابو نعیم سے،انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے حجاج بن عمران اسدوسی بن سحیم سے،انہوں نے امہ دخترِ اب...

(سیّدہ )امتہ اللہ( رضی اللہ عنہا)

امتہ اللہ دختر رزینہ،حضور ِ اکرم کی خدمات گزار تھیں،محمد بن موسٰی جرشی نے ان کا ذکر علیہ دختر کمیت کی روایت میں کیا ہے،ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو نعیم کا کہنا ہے کہ ابن مندہ کو ان کے بارے میں وہم ہوا ہے،کیونکہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کی صحبت ان کی والدہ کو نصیب ہوئی،اور ان کی حدیث کو ردیف را میں بیان کیا ہے۔ ابن اثیر لکھتے ہیں،کہ ابنِ مندہ نے اس باب میں ابن ابی عاصم سے، انہوں نے عقبہ بن مکرم سے انہوں نے محمد...

(سیّدہ )عنقوذہ(رضی اللہ عنہا)

عنقوذہ،ابوموسیٰ نے کتابتہً حسن بن احمد سے ،انہوں نے ابونعیم سے ،انہوں نے احمد بن ابراہیم بن علی سے،انہوں نے محمد بن قارن سے،انہوں نے ابوزرعہ سے،انہوں نے غسان بن فصل ابوعمر سے،انہوں نے صبیح بن سعید نجاشی مدنی سے،بہ عمر ایک سواَسّی سال روایت سُنی اور ان کا خیال ہے کہ وہ ایک سوباون برس کے تھے،ان سے مروی ہے کہ انہوں نے اپنی ماں سے سناکہ ان کا نام عنبسہ تھا،جسے حضورِاکرم نے عنقوذہ بنادیا،ابونعیم اور ابوموسٰی نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )عنقوذہ(رضی اللہ عنہا)

عنقوذہ جوجناب عائشہ کی لونڈی تھیں،صرف ابوموسیٰ نے ان کا علیحدہ ترجمہ لکھاہے،اور کہا ہے کہ جعفر نے بھی ان کا ترجمہ تحریری کیا ہے،اس حدیث کے اسناد میں شبہ ہے۔ حمید بن حوشب نے حسن سے،انہوں نے حضرت علی سے روایت کی،کہ جب حضور سرورِکائنات نے معاذ بن جبل کویمن میں حاکم بناکر بھیجنے کا ارادہ کیا،تو ایک دن نماز صبح کے بعد ہماری طرف رُخ پھیر کر فرمایا،اے گروہ مہاجرین و انصار!یمن میں فرائض حکومت ادا کرنے کے لئے کون جانا چاہتا ہے،حضرت ابوب...

(سیّدہ )عقیلہ(رضی اللہ عنہا)

عقیلہ دختر عبید بن حارث عتواریہ،حضورِاکرم سے بیعت کی اور مدینے کو ہجرت کی،ان سے ان کی بیٹی حجہ دختر قریط نے روایت کی،ایک روایت میں ان کی بیٹی کا نام حجبہ دختر فرطہ مذکور ہے،اور ان کی بیٹی سے زید بن عبدالرحمٰن بن ابو سلامہ یا ابن سلام نے روایت کی۔ بخاری اور طبرانی نے ان کانام عقیلہ اور ابنِ مندہ نے غفیلہ لکھاہے،ابو نعیم،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...