سیّدنا قرظہ ابن کعب رضی اللہ عنہ
بن ثعلبہ بن عمروبن کعب بن اطنابہ۔انصاری خزرجی۔یہ ابوعمرکاقول ہے۔اورابونعیم نے کہاہے کہ (ان کا نسب اس طرح ہے)قرظہ بن کعب بن عمروبن عامر بن زید مناہ بن مالک بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج بن کلبی نے بھی ان کا نسب اسی طرح بیان کیاہے۔ان کی والدہ جندبہ بن ثابت بن سنان تھیں اوران کے اخیانی بھائی عبداللہ بن ایاس تھے۔یہ قرظی غزوہ احد میں اوراس کے بعد کے تمام مشاہد میں شریک تھے۔یہ انصارکے ان دس آدمیوں میں تھے جن کو حضرت عمرنے عماربن...