سیّدنا قتادہ انصاری۔ رضی اللہ عنہ
عرفطہ کے بھائی ہیں اوربعض لوگ ان کو قتادہ بن ابی اوفی کہتے ہیں محمد بن سعد نے ان کا تذکرہ صحابہ میں کیاہے اورکہاہے کہ یہ قتادہ کے بیٹے ہیں اوفی بن موالد بن عتبہ بن ملاوس بن قتادہ بن عبدشمس بن سعد بن زید مناہ بن تمیم کے تمیمی عبثمی ہیں۔والد ہیں ایاس بن قتادہ کے۔یہ معلوم نہیں کہ قتادہ نے کوئی حدیث روایت کی ہو۔ان کےبیٹے ایاس وہی ہیں جنھوں نے یزیدبن معاویہ کے مرنے کے بعدبہت سی دیتیں اپنےذمہ لے لی تھیں جبکہ قبیلہ تمیم اورازد میں بمقام بصرہ لڑائ...