پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا عیاض ابن جمہور رضی اللہ عنہ

  ۔ابوبکراسماعیلی نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہے۔حریث بن معلی کندی نےابن عیاش سے انھوں نے عیاض بن جمہورسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا آپ سے ایک شخص نے پوچھاکہ اگرکوئی شخص تلوارلیے ہوئے میرے پاس آئے اوروہ میری جان اورمال کا قصدکرے تومیں کیاکروں آپ نے فرمایاتم اس کو خدا کا واسطہ دلاؤ اوراس کے عذاب سے ڈراؤ اگراس پربھی وہ نہ مانے تواس کا خون تمھارے لیے حلال ہے اب تم کوتاہی نہ کرو۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔...

سیّدنا عیاض ثقفی رضی اللہ عنہ

  ۔عبداللہ بن عیاض کے والد ہیں۔ان سے ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلۂ ہوازن پر بارہ ہزارآدمیوں کے ساتھ چڑھائی کی تھی۔ان کا شمار اہل طائف میں ہے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصر لکھاہے اوربخاری نے ان کواپنی تاریخ میں ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عیاض انصاری رضی اللہ عنہ

۔صحابی ہیں۔عبیدبن ابی رابطہ حداد نےعبدالملک بن عبدالرحمن سے انھوں نے عیاض انصاری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامیری رضامندی میرے اصحاب اورسسرالی رشتہ داروں کی رضامندی پر موقوف سمجھو جو شخص ان کو راضی رکھے گا اللہ اس کودنیا اورآخرت میں محفوظ رکھے گااورجوان کو ناراض کرے گاخد ا اس کو چھوڑ دے گااور جس کو خداچھوڑ دے گاعنقریب وہ مواخذہ میں آجائےگا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عیاش ابن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ

   ۔ابوربیعہ کانام عمروبن مغیرہ بن عبداللہ بن عمربن مخزوم ہے ۔کنیت ان کی ابوعبدالرحمن تھی اور بعض لوگ کہتے ہیں ابوعبداللہ۔ابوجہل کے اخیانی بھائی اور چچازادبھائی تھے اور عبداللہ بن ابی ربیعہ کے حقیقی بھائی تھے بہت قدیم الاسلام ہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے دارارقم میں تشریف لے جانے سے پہلےاسلام لائے تھے۔انھوں نے حجش کی طرف ہجرت کی تھی اور ان کے بیٹے عبداللہ وہیں پیداہوئےتھےپھرمکہ لوٹ کرآئےاوروہاں سے پھرانھوں نے اور حضرت عمرنے مدینہ...

 سیّدنا عیاذ ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  ۔اوربعض لوگ ان کو عیاذ بن عبدعمروکہتےہیں ازدی ہیں۔ان کی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مہرنبوت کے بیان میں مروی ہے کہ وہ اس شکل کی تھی جیسے بکراکاکھر۔ان کی حدیث ابوعاصم نبیل نے بشربن صحار بن معارک بن بشربن عیاذ بن عبدعمروسے مروی ہے انھوں نے معارک بن بشرسے انھوں نے عیاذ بن عمروسے روایت کی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں گئے تھےیہ فتح مکہ سے پہلے اسلام لائے تھےاورحضرت نے ان کے لیے دعافرمائی تھی کہتےتھے کہ میں نے مہرنبوت کی زیارت ...

سیّدنا عویمر ابن عامر رضی اللہ عنہ

  ۔اوربعض لوگ کہتےہیں کہ ان کا نام عویمر بن قیس بن زید ہے اوربعض نے کہاہے کہ ان کانام عویمربن ثعلبہ بن عامر بن زید بن قیس بن امیہ بن مالک بن عدی بن  کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج ہے۔کنیت ان کی ابوالدرداءتھی۔انصاری خزرجی ہیں۔اورکلبی نے کہاہےکہ ان کا نام عامر بن زیدبن قیس بن عبسہ بن امیہ بن مالک بن عامر بن عدی بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج ہے۔ہم ان کاتذکرہ عامرکے نام میں کرچکے ہیں۔ابوعمرنے کہاہے کہ یہ کوئی قول صحیح نہیں ہے۔یہ اپنی کنیت ہی ...

سیّدنا عویمر ابوتمیم رضی اللہ عنہ

  ان کی کنیت ابوتمیم تھی۔ان کا تذکرہ صحابہ میں کیاگیاہےاوربعض لوگ ان کو عویم کہتے ہیں۔ان کا تذکرہ اوپر ہوچکاہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےشکارکی بابت پوچھاتھا۔ان کی حدیث عمروبن تمیم بن عویمرنے اپنے والدسےانھوں نے ان کے داداسےروایت کی ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےمگرابوعمرنے کہاہے کہ یہ عویمرہذلی ہیں ان کی صرف ایک حدیث ان دوعورتوں کی بابت ہے جن میں سے ایک نے دوسری کوقتل کردیاتھااورمقتولہ کے شکم میں بچہ بھی مرگیاتھا اور ابوعمرنے ان سے ...

سیّدنا عویمر ابن اشقربن عوف رضی اللہ عنہ

   انصاری ۔بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ قبیلۂ مازن سے ہیں۔ہمیں ابوحرم یعنی مکی بن ریان بن شبہ نحوی نے اپنی سند کے ساتھ یحییٰ بن یحییٰ سے انھوں نے امام مالک سے انھوں نے یحییٰ بن سعید سے انھوں نے عبادبن تمیم سے روایت کی ہے کہ عویمر بن اشقرنے عید اضحیٰ کے دن نماز سے پہلے قربانی کرلی تھی اورانھوں نے اس کاتذکرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیاتوآپ نے ان کو دوسری قربانی کا حکم دیا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عویمر ابن ابیض رضی اللہ عنہ

   عجلانی۔انصاری۔واقعہ لعان انھیں کا ہے۔طبری نے کہاہے کہ یہ عویمر بیٹے ہیں حارث بن زید بن حارثہ بن جدعجلانی کے۔یہی ہیں جنھوں نے اپنی بی بی کوشریک بن سحماء کے ساتھ متہم کیاتھا پس رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان لعان کرایایہ واقعہ شعبان ۹ھ؁ ہجری کا ہے جبکہ حضرت تبوک سے واپس آئے تھے ۔ہمیں ابوالمکارم یعنی قتبان ابن احمد بن محمد بن سمینہ جوہری نے اپنی سند کے ساتھ امام مالک بن انس سے نقل کرکے خبردی وہ ابن شہاب سے روایت کرتے ...