سیّدنا عویم ابن ساعدہ رضی اللہ عنہ
بن عائش بن قیس بن نعمان بن زید بن امیہ بن مالک بن عوف بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس۔انصاری اوسی۔ابن اسحاق نے کہاہے کہ ان کانسب یوں ہے عویم بن ساعدہ بن صلعجہ یہ قبیلۂ بنی عمروبن الحاف۔بن قضاعہ سے ہیں بنی امیہ ابن زید کے حلیف تھے۔واقدی وغیرہ نے بیان کیاہےکہ یہ منجملہ ان سترآدمیوں کے تھےجوبیعت عقبہ ثانیہ میں شریک تھےاورعدوی نے ابن قداح سے نقل کیاہے کہ یہ تینوں عقبوں میں شریک تھے۔ابن قداح نے بیان کیاہے کہ پہلے عقبہ میں آٹھ آدمی تھےاور...