سیدنا) ایاس (رضی اللہ عنہ)
ابن عبداللہ بن ابی ذباب دوسی اور بعض لوگ ان کو مزنی کہتے ہیں مگر پہلا قول زیادہ مشہور ہے۔ مکہ میں رہتے تھے ابو عمر نے کہا ہے کہ یہ مدنی تھے صحابی ہیں ور ابن مندہ اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے۔ ہمیں عبدالوہاب بن ابی منصور صوفی نے اپنی اسناد سے سلیمان بن اشعث سے انھوں نے ابن ابی خلف اور احمد بن عمرو بن سرح سے روایت کی کہ یہد ونوں کہتے تھے ہمیں سفیان نے زہری سے انھوں نے عبداللہ بن عبداللہ بن عمر سے انھوں نے ایاس بن عبداللہ...