سرکار ﷺ کی بارگاہ میں استغاثہ / کرامتِ اولیاء
حضرت مدنی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھ پر فالج کا شدید حملہ ہوا۔ اس کی وجہ سے میرا آدھا جسم بالکل بے کار ہوگیا۔ سب لوگ یہ سمجھ رہےتھے کہ اب ان کا آخری وقت آن پہنچا ہے۔ ان دنوں میں اپنے پرانے مکان میں جو باب السلام کی طرف تھا اوپر والی منزل میں رہتا تھا۔ ایک شب میں نے رو رو کر بارگاہِ مصطفیٰﷺ میں عرض کیا: یارسول اللہ(ﷺ)! مجھے میرے پیرومرشد نے آپ کی بارگاہ میں خادم بنا کر بھیجا ہے۔ میرے آقا! اگر مجھ سے غلطی ہوئی ہے تو میرے پیر و مرشد کے صدقے م...