ضیائے صحابیات  

(سیّدہ ) امِ کبشہ( رضی اللہ عنہا)

ام کبشہ قضاعیہ عذریہ،یحییٰ بن محمود نے باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے، انہوں نے حمید بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے حسن بن صالح سے،انہوں نے اسود بن قیس سے، انہوں نےسعید بن عمرو قرشی سے روایت کی کہ ام کبشہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلامی لشکر کے ساتھ جانے کی اجازت طلب کی،مگر آپ نے انکار کردیا،انہوں نے گزارش کی،یارسول اللہ! میرا مقصد دشمن سے جنگ کرنا نہیں،بلکہ میری خواہش یہ ہے کہ زخمیوں کی مرہم پٹی، مریضوں کی...

(سیّدہ ) امِ کثیر( رضی اللہ عنہا)

ام کثیر دختر یزید انصاریہ،ابوموسیٰ نے اذناً ابوعلی سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابواحمد غطریعی سے،انہوں نےمحمد بن ابراہیم بن شعیب غازی سے،انہوں نے احمد بن سہیل الوراق سے،انہوں نے اسحاق بن عیسیٰ سے،انہوں نے ابوالصباح(ایک نسخے میں احمد بن صباح ہے)انہوں نے ام کثیر سے روایت کی،کہ میں اپنی ہمشیرہ کے ساتھ حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئی،اور گزارش کی،یارسول اللہ ! میری بہن آپ سے کچھ پوچھنا چاہتی ہے،مگر حیامانع ہے، آپ نے فرمایا...

(سیّدہ )ام خالد( رضی اللہ عنہا)

ام خالد دختر اسود بن عبدیغوث قرشیہ زہریر یحییٰ نے اذناً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے محمد بن مصفی سے،انہوں نے معاویہ بن حفص سے،انہوں نے ابنِ مبارک سے،انہوں نے معمر سے، انہوں نے زہری سے ،انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے،انہوں نے ام خالد سے روایت کی کہ وہ حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،حاضرین سے دریافت کیا،کون ہے،انہوں نے گزارش کی، ام خالد،فرمایا،" اَلحَمدُلِلہِ الَّذِی یُخرِجُ الحَیَّ مِنَ المَیِّتِ "۔ ایک روایت میں ان کا ...

(سیّدہ )ام خالد( رضی اللہ عنہا)

ام خالد دختر خالد بن سعید بن عاص بن امیہ قرشیہ امویہ،ان کا نام امہ اور ان کی والدہ کا نام ہمینہ تھا، جو خلف خزاعیہ کی بیٹی تھیں،انہوں نے اسلام قبول کیا اور ہم ان کا ذکر پہلے کر آئے ہیں۔ ابوبکر بن عویس اور کئی راویوں نے محمد بن اسماعیل سے،انہوں نے حبان سے،انہوں نے ابن مبارک سے،انہوں نے خالد بن سعید سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنی والدہ ام خالد سے روایت کی کہ میں اپنے والد کے ساتھ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں...

(سیّدہ )ام خارجہ( رضی اللہ عنہا)

ام خارجہ جوزید بن ثابت کی زوجہ تھیں،انہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی، ابن ابی عاصم نے وحدان میں ان کا ذکر کیاہے۔ یحییٰ باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے محمد بن اسماعیل سے،انہوں نے مکی بن ابراہیم سے،انہوں نے عبداللہ بن ابی زیاد سے،انہوں نے ابوبکر بن عبداللہ بن ابو ربیعہ سے،انہوں نے ام خارجہ سے روایت کی،ان کا بیان ہے کہ ہم حضور ِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ اپنے صحابہ کے ساتھ ایک دیوار کے احاطے میں بیٹھے ...

(سیّدہ ) امِ کجہ( رضی اللہ عنہا)

ام کجہ ،اوس بن ثابت کی زوجہ تھیں،انہی کے بارے میں آیت مواریث نازل ہو ئی ابومحمد عبداللہ بن سویدہ نے باسنادہ ابوالحسن علی بن احمد مفسرسے اس آیت(اَلرِّجَالُ نَصِیبٌ مِّمَّاتَرَکَ الوَالِدانِ وَالاَقرَبُونَ) کے بارے میں ابنِ عباس سے کلبی کی روایت میں بیان کیا،کہ اوس بن ثابت انصاری فوت ہوگئے اور ان کی تین لڑکیاں رہ گئیں،اور ایک بیوی ام کجہ نامی،اوس کے بنوعم میں سے دو آدمی آئے،اور متوفی کا ساراترکہ اٹھا کر لے گئے،اور بیوہ اور لڑکیوں ک...