(سیّدہ )قتیلہ( رضی اللہ عنہا)
قتیلہ دختر صیفی جہنیہ ایک روایت میں انصاریہ ہے،اولین مہاجرات سے تھیں،ان سے عبداللہ بن یسار نے روایت کی،عبدالوہاب بن ابو حبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے ،انہوں نے یحییٰ بن سعید سے انہوں نے مسعودی سے،انہوں نے سعید بن خالد سے،انہوں نے عبداللہ بن یسار سے،انہوں نے قتیلہ سےروایت کی،کہ ایک یہودی عالم حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا،اور کہنے لگا،اے محمد!تمہاری جماعت بڑی اچھی ہے،اگر شرک نہ کرے،فرمایا سبحان اللہ ،ہم پر یہ الزا...