ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )رمیصاء( رضی اللہ عنہا)

رمیصاے اوربروایتے عمیصاء،اس خاتون نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے خاوند کی شکایت کی،سلیمان بسار نے عبیداللہ بن عباس سے روایت کی،کہ رمیصاء نے حضورِ اکرم سے اپنے خاوند کے خلاف شکایت کی،اس خیال سے کہ اسے خبر نہ ہوسکے گی،تھوڑی سی دیر کے بعد خاوند بھی آگیا،انہوں نےکہا،یارسول اللہ! یہ جھوٹ بک رہی ہے،اور اس کا مقصد اپنے پہلے خاوند کے پاس جانا ہے،آپ نے فرمایا،یہ اس وقت تک ہونہیں سکتا،جب تک تو ایک اور مرد کا مزہ نہ چکھ لے،ابن من...

(سیّدہ )رمیثہ( رضی اللہ عنہا)

رمیثہ دختر عمرو بن ہاشم بن مطلب بن عبد مناف،یہ خاتون عاصم بن عمر بن قتادہ کی دادی تھیں اور بقول ابوعمر حکیم والدِقعقاع کی والدہ،ابونعیم نے انہیں انصاریہ لکھاہے۔ حسین بن یوحن بن اتوبہ بن نعمان باوردی اور عثمان بن علی نے ابوالفضل محمد بن عبدالواحد نیلی اصفہانی سے،انہوں نے ابوالقاسم احمد بن منصور خیلی سے،انہوں نے ابوالقاسم علی بن احمد الخزاعی سے،انہوں نے ابوسعید ہیثم بن کلیب سے ،انہوں نے محمد بن عیسیٰ بن سورہ سے،انہوں نے ابو مصعب...

(سیّدہ )رملہ( رضی اللہ عنہا)

رملہ دختر ابو عوف بن سبرہ بن سعید بن سہم،یہ خاتون وداعہ بن حبیرہ سہمی کے بھائی کی بیٹی تھیں،اور زیاد بن عبداللہ بکائی نے محمد بن اسحاق سے بہ سلسلۂ اسمائے مسلمین بہ مکہ،مطلب بن ازہر بن عوف زہری،اور ان کی بیوی رملہ کا نام لیا ہے،میاں بیوی دونوں نے حبشہ کو ہجرت کی تھی،اور وہاں ان کے یہاں عبداللہ نامی بیٹا پیداہوا تھا،اور کہتے ہیں کہ عبداللہ پہلے آدمی ہیں جو اسلام میں اپنے والد کے وارث ہوئے،ابو نعیم،ابو عمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر ک...

(سیّدہ )رملہ( رضی اللہ عنہا)

رملہ دختر حارث بن ثعلبہ بن حارث بن زید انصاریہ نجاریہ،ابو جعفر نے باسنادہ یونس بن کبیر سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی،کہ جب سعد بن معاذ نے بنو قریظہ کے بارے میں اپنا فیصلہ سنایا تو وہ گھبرا گئے،اور رملہ دخترِ حارث کے مکان میں جا چھپے،اور ابن حبیب نے انہیں ان لوگوں میں شمار کیا ہے جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی۔ ...

(سیّدہ )رملہ( رضی اللہ عنہا)

>\ رملہ دختر شیبہ بن ربیعہ بن عبد شمس قرشیہ عبثیمہ،یہ خاتون ہندہ دختر عتبہ بن ربیعہ اور ابو حذیفہ بن عتبہ کی عمزاد تھیں،قدیم الاسلام ہیں،اور اپنے شوہر عثمان بن عفان کے ساتھ مدینے کو ہجرت کی ،ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے، لیکن ابن اثیر کے نزدیک یہ غلط ہے،کیونکہ حضرت عثمان نے اول مکے سے مدینے کو اور پھر مکے سے مدینے کو ہجرت کی،اور جناب رقیہ انکے ساتھ تھیں،ان کی وفات کے بعد ام کلثوم سے ان کا نکاح ہوا،اگر ابوعمر یہ فقرہ نہ لکھتے،تو بلاشبہ...

(سیّدہ )روضتہ( رضی اللہ عنہا)

روضتہ مدینے میں اسلام لائیں،جہاں وہ ایک مدنی خاتون کی آزاد کردہ کنیز تھیں،جب حضورِ اکر م صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم مدینے میں تشریف لائے،تو یہ دونوں اسلام لائیں۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے عبدالجلیل بن حارث بن عبداللہ بن عبیداللہ انصاری ابو صالح سے،انہوں نے شیبہ بن اسود سے روایت کی،کہ مدینے میں ایک خاتون کی ایک لونڈی تھی،جب حضورِاکرم واردِمدینہ ہوئے،تو ایک دن اس کی مالکہ نے اسے کہا،اے روضہ!تواس د...