شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن عمرو
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔ رفاعہ رضی اللہ عنہ بن عمرو بن زید بن عمر و بن ثعلبہ بن مالک بن سالم بن غنم بن عوف بن خزرج ، انصار کے قبیلے بنو سالم میں سے ہیں۔ آپ بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر میں شریک تھے۔غزوۂ احدمیں شہادت سے ہمکنار ہوئے۔ آپ کی کنیت ابو الولید ہے۔ آپ کے دادا زید بن عمرو کی کنیت بھی ابو ا...