شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن الجموح بن زید الانصاری
بن زیدبن حرام بن کعب بن سلمہ۔انصاری سلمی۔بنی جثم بن خزرج سے ہیں۔بیعت عقبہ اوربدرمیں شریک تھے مگرابن اسحاق نے ان کو شرکائے بدرمیں ذکرنہیں کیا۔احد کے دن شہید ہوئےتھےاوریہ اورعبداللہ بن عمروبن حرام حضرت جابرکے والدایک ہی قبرمیں مدفون ہوئے تھےیہ دونوں سالے بہنوئی تھے۔شعبی نے روایت کی ہے کہ انصاری کے خاندان بنی سلمہ سے کچھ لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں آئے توآپ نے پوچھاکہ اے بنی سلمہ تمھارا سردارکون ہے لوگوں نے جواب دیا کہ...