/ Saturday, 20 April,2024

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عباس بن عبادۃ بن نضلۃ الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عباس بن عبادۃ بن نضلۃ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔           عباس رضی اللہ عنہ بن عبادہ بن نضلہ بن مالک بن عجلان بن زید بن غنم سالم بن عوف بن عمرو بن عوف بن خزرج۔           آپ ان لوگوں میں سے ہیں۔ جنہیں بیعت عقبہ ثانیہ میں حاضر ہو کر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں ہاتھ دے کر بیعت کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ ابن اسحاق کی روایت کے مطابق آپ بیعت عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شریک تھے۔اور بعض اہل علم نے لکھا ہے۔ کہ آپ انصار کے ان چھ خوش نصیب اور ممتاز افراد میں سے ہیں جنہوں نے مکہ مکرمہ جاکر رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کر کے اسلام قبول کیا تھا۔ قبول اسلام کے بعد آپ وہیں رسول اکرم ﷺ کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں ہی مقیم رہے آنکہ رسولِ اکرم ﷺ کی ہجرت مدینہ کے بعد آپ مدینہ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ضمرہ بن عمرو بن کعب

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ضمرہ بن عمرو بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔           ضمرہ رضی اللہ عنہ بن عمرو (بقول بعض :بشر)بن کعب بن عدی۔           قبیلہ جہینہ کے فرد ہیں۔ انصار کے قبیلے خزرج کے خاندان بنو طریف کے حلیف تھے۔ غزوۂ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ اور غزوہ احد میں جامِ شہادت نوش فرما کر مکین جنت مکان ہوئے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سعید بن سوید بن قیس الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سعید بن سوید بن قیس الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔           سعید رضی اللہ عنہ بن سوید بن قیس بن عامر بن عباد (عبید) بن ابجر، انصار میں سے خدرہ کی نسل میں سے ہیں۔           آپ نے غزوۂ احد میں جامِ شہادت نوش کیا۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا خارجہ بن زید بن ابو زھیر الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا خارجہ بن زید بن ابو زھیر الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔           خارجہ بن زید رضی اللہ عنہ بن ابی زہیر بن مالک بن امریٔ القیس بن مالک الاغر بن ثعلبہ بن کعب بن  کزرج بن حارث بن خرزج، انصاری۔           یہ لوگ بنو الاغر یعنی مالک الاغر کی اولاد اور نسل کہلاتے ہیں۔ آپ کی کنیت ‘‘ابو زید’’ ہے اور آپ کی والدہ کا نام سیدہ بنت عامر بن عبید بن غیان بن عامر بن خطمہ ہے وہ قبیلہ اوس سے تھیں۔           خارجہ رضی اللہ عنہ کو بیعت عقبہ میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ بدری صحابی ہیں۔ بعد ازاں غزوۂ احد میں مرتبۂ شہادت پر فائز ہوئے۔           آپ کی بیٹی حبیبہ بنت خارجہ ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سعد بن الربیع بن ابی زُہیر الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سعد بن الربیع بن ابی زُہیر الانصاری رضی اللہ عنہ بدر میں شریک ہوئے اور احد میں شہید ہوئے۔ انہیں اور ان کے چچا زاد بھائی خارجہ بن زید الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا۔۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا کیسان الانصاری مولی عدی بن النجار

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا کیسان الانصاری مولی عدی بن النجار رضی اللہ تعالیٰ عنہ        بعض اہل علم کے قول کے مطابق آپ بنو عدی بن نجار کے اور دیگر کی تحریر کے مطابق آپ بنو مازن بن نجار کے مولیٰ ہیں۔ جبکہ بعض تذکرہ نگار حضرات نے کہا ہے۔کہ آپ بنو مازن بن نجار کے قبیلے سے ہیں۔        شہدائے احد میں آپ کا نام بھی شامل ہے۔ (شہدائے بدر و احد)۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سلیم بن الحارث الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سلیم بن الحارث الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سُلیم بن الحارث بن ثعلبۃ السلمی الانصاری، بنی سلمۃ سے تھے، بدر میں بھی شریک ہوئے۔اور احد میں شہید ہوئے۔ ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن وقش الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن وقش الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اکثر تذکرہ نگاروں نے آپ کے والد کا نام وقش اور بعض نے قیس بھی لکھا ہے۔ آپ  کافی عمر رسیدہ تھے۔ غزوۂ احد میں شرکت کی تو آپ اور آپ کے بھائی ثابت بن وقش رضی اللہ عنہ  دونوں مرتبہ ٔ شہادت سے سرفراز  ہوئے۔ آپ کو خالد بن ولید  نے قتل کیا  کیوں کہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے اور کفار کی طرف سے جنگ میں شریک تھے۔ (شہدائے بدر و احد)  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سلمۃ بن ثابت بن وقش الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سلمۃ بن ثابت بن وقش الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب             سلمہ رضی اللہ عنہ بن ثابت بن وقش بن زغبہ بن زعورائ عبد الاشہل انصاری، اشہلی ہیں۔             غزوۂ احد میں آپ اور  آپ کے بھائی عمرو بن ثابت رضی اللہ عنہ دونوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آپ کو ابو سفیان بن حرب نے قتل کیا تھا۔             ابن اسحاق کی روایت میں عاصم بن عمر بن قتادہ سے  بیان ہے کہ سلمہ رضی اللہ عنہ کے والد  ثابت رضی اللہ عنہ اور چچا رفاعہ رضی اللہ عنہ نے بھی غزوۂ احد میں شہادت پائی۔ (شہدائے بدر و احد)  ۔۔۔

مزید

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثابت بن عمرو بن زید الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثابت بن عمرو بن زید الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب             ثابت بن عمرو بن زید بن عدی بن سواد بن مالک بن غنم بن مالک  بن نجّار۔             بدری صحابی ہیں۔غزوۂ احد میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر جان فدا کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرما کر اللہ تعالیٰ کے مہمان جا بنے۔ (شہدائے بدر و احد)۔۔۔

مزید