شہدائے احد  

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن عقبہ بن قابوس

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن عقبہ بن قابوس  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عقبہ بن قابوس۔ اپنے چچا وہب بن قابوس کے ہمراہ جبل مزینہ سے کچھ اپنی بکریاں لے ہوئے مدینہ آئے تھے بمدینہ کو دیکھا تو خالی تھا پوچھا کہ سب لوگ کہاں گئے کسی نے بتایاکہ احدمیں مشرکوں سے لڑنے گئے ہیں چنانچہ یہ دونوں مسلمان ہو کر نبی ﷺ کے پاس (احد میں) گئے اور مشرکوں سے خوب لڑے یہاں تک کہ دونوں شہید ہوگئے رضی اللہ عنہما ان کا تزکرہ ابو عمر نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن ثابت بن سفیان الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن ثابت بن سفیان الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن ثبت بن سفیان بن عدی بن عمرو بن امرء القیس بن مالک اغر بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث انصاری خزرجی احد کے دن شہید ہوئے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر اسی طرح لکھا ہے اور ابو موسی  نے ابن مندہ پر استدراک کرنے کے لئے ان کا ذکر اسی طرح لکھا ہے اور کہا ہے کہ (ان کا نام) حارث بن ثبت بن سعید بن عدی بن عمرو بن امرء القیس (ہے) مگر یہ صحیح نہیں پہلا ہی قول صحیح ہ انھوں نے سف...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثقب ابن فروہ بن البدن الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثقب ابن فروہ بن البدن الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  انصاری ساعدی۔ واقدی نے ایسا ہی بیان کیا ہے اور عبداللہ بن محمد نے اور ابراہیم بن سعد نے ابن اسحاق سے ثقیب بن فروہ روایت کیا ہے۔ یہی ہیں جن کو بعض لوگ  اخرس کہتے ہیں اور بعض کتب سیر میں ان کا امام ثقف فے کے ساتھ ہے مگر صحیح ثعب یا ثقیب ہے بے کے ساتھ جیسا کہ ابن قداع نے کہا ہے۔ یہ ابن قداح وہی محمد بن عمارہ انصاری عالم نسب ہیں انصار کے نسب کو یہ سب سے زیادہ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثعلبہ بن سعد بن مالک الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثعلبہ بن سعد بن مالک الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن سعدبن مالک بن خالد بن ثعلبہ بن حارثہ بن عمرو بن خزرج بن ساعدہ۔ یہ ابو عمر کا قول ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ یہ ابو حمید ساعدی کے چچا ہیں اور سہل بن سعد ساعدیکے چچا ہیں اور ابن مندہ اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ سہل بن سعد ساری کے چچا ہیں۔ بدر میں شریک تھے اور احد یں شہید ہوئے کوئی اولاد نہیں چھوڑی۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ میں کہتاہوں کہ یہ ثعلبہ بن سعد وہی ثع...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثابت بن وقش الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثابت بن وقش الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زعور انصاری۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے اور ابو عمر نے کہا ہے کہ ثبت ابن وقش بن زغبہ بن زعورا بن عبدالاشہل انھوں نے نسب میں زغبہ کو زیادہ کر دیا اور یہی صحیح ہے کلبی نے بھی ایسا ہی کہا ہے۔ احد کے دن سہید ہوئے ان کو نبی ﷺ نے ایک ٹیلہ پر مامور فرمایا تھا۔ یہ اور حسیل بن جابر حضرت حذیفہ ابن یمان کے والد جب احد جانے لگے اوریہ دونوں بہت بوڑھے تھے تو ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا اوس بن ثابت بن المنذر الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا اوس بن ثابت بن المنذر الانصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب اوس بن ثابت بن منذر بن حرام بن عمرو بن زید منات بن عدی بن عمرو بن مالک بن نجار، انصاری آپ شاعر اور مداح ِ رسول سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں۔ آپ کو بیعت عقبہ میں اور بعدازاں غزوہ بدر میں شرکت کی سعادت حاصل ہے۔ ابن القداح عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری کی روایت کے مطابق آپ نے غزوہ احد میں جام ِ شہادت نوش فرما کر جان جانِ آفریں کے سپرد ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سھل بن قیس بن ابی کعب الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سھل بن قیس بن ابی کعب الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سہل رضی اللہ عنہ بن قیس بن ابی بن کعب بن قیس بن کعب بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ۔           انصاری ہیں اور کعب بن سلمہ کی نسبت سے "سُلَمی" کہلاتے ہیں۔ غزوۂ بدر میں شرکت کی سعادت حاصل کی اور غزوۂ احد میں جامِ شہادت نوش فرما کر خلد بریں میں جا پہنچے۔ (شہدائے بدر و احد)...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ذکوان بن عبد قیس بن خلدۃ الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ذکوان بن عبد قیس بن خلدۃ الانصاری نام و نسب:           ذکوان رضی اللہ عنہ بن عبد قیس بن خلدہ بن مخلد بن عامر بن رزیق انصاری، زرقی۔ کنیت:           آپ کی کنیت ابو سعد ہے۔           آپ بیعت  عقبہ اولیٰ اور بیعت عقبہ ثانیہ میں شریک ہو کر رسول اللہﷺ کے دست حق پر بیعت کرنے کے شرف سے مشرف...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبادۃ بن الخشخاش الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبادۃ بن الخشخاش الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بدر میں شریک ہوئے۔ اور احد میں شہید ہوئے۔ اور ابن اسحاق کہتے ہیں کہ شہدائے احد میں سے نعمان بن مالک ،المجذر بن زیاد اور عبادۃ بن الخشخاش کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا۔...