ماہ طیبہ نیر بطحا صلی اللہ علیک وسلم
جاری رہے گا سکہ تیرا
ماہ طیبہ نیر بطحا صلی اللہ علیک وسلم
تیرے دم سے عالم چمکا صلی اللہ علیک وسلم
ماہ طیبہ نیر بطحا صلی اللہ علیک وسلم
تیرے دم سے عالم چمکا صلی اللہ علیک وسلم
اعلیٰ سے اعلیٰ رفعت والے
بالا سے بالا عظمت والے
سب سے برتر عزت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
دو جہاں میں کوئی تم سا دوسرا ملتا نہیں
ڈھونڈتے پھرتے ہیں مہرومہ پتا ملتا نہیں
رسل انہیں کا تو مژدہ سنانے آئے ہیں
انہیں کے آنے کی خوشیان منانے آئے ہیں
یہ کس شہنشہِ والا کی آمد آمد ہے
یہ کون سے شہِ بالا کی آمد آمد ہے
ہم اپنی حسرت دل کو مٹانے آئے ہیں
ہم اپنی دل کی لگی کو بجھانے آئے ہیں
کچھ ایسا کردے مرے کردگار آنکھوں میں
ہمیشہ نقش رہے روئے یار آنکھوں میں
جو خواب میں کبھی آئیں حضور آنکھوں میں
سرور دل میں ہو پیدا تو نور آنکھوں میں
حبیب خدا نظارا کروں میں
دل و جان ان پر نثار کروں میں
بہار جانفزا تم ہو، نسیم داستاں تم ہو
بہار باغ رضواں تم سے ہے زیب جناں تم ہو