حضرت شیخ مجد الدین بغدادی
حضرت شیخ مجد الدین بغدادی علیہ الرحمۃ آپ کی کنیت ابو سعید ہے اور آپ کا نام مجد الدین شرف بن موید بن ابی الفتح بغدادی رحمتہ اللہ علیہ ہے۔آپ دراصل بغداد کے رہنے والے ہیں۔خوارزم شاہ نے خلیفہ بغداد سے کوئی طبیب مانگا،تو اس نے آپ کے والد کو بھیج دیا۔بعض کہتے ہیں کہ آپ بغداد کشت سے ہیں،جو کہ خوارزم کے دیہات میں سے ایک گاؤں ہے۔وہ سلطان کے مقربوں میں تھے۔شیخ رکن الدین علاؤ الدولہ فرماتے ہیں کہ جو لوگ یہ کہت...