علمائے اسلام  

استاد العلماء مولانا مخدوم محمد دائود آگرو

  استاد العلماء مخدوم محمد دائود آگرو ہالانی (تحصیل کنڈیارو) کے قریب گوٹھ محمد خان آگرا میں ۱۱۶۰ھ میں تولد ہوئے۔ مخدوم محمد دائود کے والد کا اسم گرامی مخدوم عبداللہ ہے جس کا تذکرہ مورخ سندھ سرمایہ سندھ میر علی شیر قانع ٹھٹوی علیہ الرحمۃ نے سندھ کی تاریخ ’’تحفۃ الکرام ص ۳۴۶‘‘ میں بھی کیا ہے۔ ڈاکٹر قریشی حامد علی خانائی کی تحقیق کے مطابق عارف کامل حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی علیہ الرحمۃ کی مخدوم عبداللہ آگرو سے گہری دو...

مولانا مفتی محمد ہالا والے

  مولانا مفتی حاجی محمد بن آخوند محمس اسماعیل بن آخوند دین محمد ۲۷ رمضان المبارک ۱۲۷۶ھ کو ہالا پرانہ ضلع حیدرآباد میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: صرف و نحو کی تعلیم ہالانواں میں مولانا خلیفہ حاجی عبداللطیف سے حاصل کی، اس کے بعد پاٹ شریف جانا ہوا جہاں علامہ الزمان ، تاج الفقہا مخدوم حسن اللہ صدیقی کے پاس بعض کتب کی تعلیم حاصل کی۔ وہاں سے حیدرآباد کا رخ کیا اور جامع العلوم استاد العلماء حضرت علامہ مولانا محمد حسن قریشی علیہ الرحمۃ کی خدمت م...

مولانا مفتی محمد ہالا والے

  مولانا مفتی حاجی محمد بن آخوند محمس اسماعیل بن آخوند دین محمد ۲۷ رمضان المبارک ۱۲۷۶ھ کو ہالا پرانہ ضلع حیدرآباد میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت: صرف و نحو کی تعلیم ہالانواں میں مولانا خلیفہ حاجی عبداللطیف سے حاصل کی، اس کے بعد پاٹ شریف جانا ہوا جہاں علامہ الزمان ، تاج الفقہا مخدوم حسن اللہ صدیقی کے پاس بعض کتب کی تعلیم حاصل کی۔ وہاں سے حیدرآباد کا رخ کیا اور جامع العلوم استاد العلماء حضرت علامہ مولانا محمد حسن قریشی علیہ الرحمۃ کی خدمت م...

مفکر اسلا م علامہ سید دمنتخب الحق قادری

  مفکر اسلام ، استاد العلماء والفضلاء ، حضرت علامہ سید منتخب الحق قادری بن سید نور الحق ۱۰، جون ۱۹۱۴ء کو گورکھ پور (یو۔ پی ) ہندوستان میں پیدا ہوئے ۔ والدین کم سنی میں ہی داغ مفارقت د ے گئے ۔ محترم چچا نے تربیت و تعلیم کی ذمہ داری نبہائی یہی چچا بعد میں آپ کے سسر بھی بنے ۔ تعلیم و تربیت : تعلیم کا آغاز اپنے علاقہ سے کیا۔ مختلف علماء و مدارس سے تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کیلئے اجمیر شریف ( انڈیا ) کی نامور دینی درسگاہ ’’دارالعلو...

مفتی عبدالرحمن جو کھیہ

  مولانا مفتی عبدالرحمن بن رضا محمد بن خدا ڈنہ بن ٹیبھر خان بن نور محمد ثانی جو کھیہ ۔ آپ کے آباوٗو اجداد کسان اور چڑوا ہے کا کام کرتے تھے ۔ رضا محمد اور خداڈنہ کالے جبل (ٹھٹھہ ) کے مغرب میں اور جام شورو کے کوہستان میں خانہ بدوش کی زندگی گذارتے تھے۔ انگریزوں کے سندھ پر ظالمانہ وسفاہکانہ قبضہ سے قبل رضا محمد وخدا ڈنہ ، خان آف قلات اور اس کے بعد جام جو کھیہ کے حکم کے مطابق کراچی کی بندر گاہ (کیماڑی)پر بطور محافظ کے فرائض انجام دیتے تھے ۔ آ...

قاضی عبدالقادر بیدل

  مولانا قاضی عبدالقادر بیدل بن محمد پناہ شکار پور میں ۱۸۳۷ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : آپ نے شکار پور کے مشہور عالم خلیفہ عبداللہ سے عربی و فارسی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ اسکول سے سندھی فائنل کا امتحان بھی پاس کیا۔ درس و تدریس : ٹریننگ کالج حیدرآباد سے تربیت حاصل کر کے مختلف اسکولوں میں تدریسی فرائض انجام دیئے بالآخر ہیڈماسٹر بنے اور اسی عہدے پر ریٹائر ڈ ہوئے۔ شاعری : بیدل کے وقت میں (۱) خان بہادر رسول بخش راہی بر...

مولانا عبداللہ سومرو

  عاشق رسول حضرت مولانا حاجی عبداللہ بن محمد فقیر سومرو گوٹھ جونانی (تحصیل وارہ ضلع لاڑکانہ) میں ۱۸۷۰ئ؍۱۲۸۷ھ کوتو لد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : اس دور کی مشہور دینی درسگاہ رہڑو شریف (تحصیل میہڑ ضلع دادو سندھ ) میں درس نظامی مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت: آپ سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ میں حضرت شیخ طریقت پیر سید شاہ دوران محی الدین راشدی درگاہ شریف پیر جو گوٹھ (بٹ سرائی تحصیل میہڑ ) سے دست بیعت ہوئے اور درگاہ شریف پیر جو گوٹھ (نو ڈیرو ) اور گ...

مولانا قاری عبدالحفیظ خان قادری

  حضرت مولانا حافظ قاری عبدالحفیظ خان بن حضرت مولانا حافظ عبدالواحد خان یوسف زئی (بھارت) میں تولد ہوئے ۔ آپ کے ساتویں دادا پشاور (صوبہ سرحد ) س ے نقل مکانی کر کے (بھارت ) بغرض تبلیغ دین تشریف لائے اور یہیں قیام فرمایا ۔ آپ کے جداعلیٰ نے تبلیغ دین کے لئے کارہائے نمایاں انجام دیئے اور غیر مسلموں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ آپ کے نانا جان (اور جناب رئیس احمد نعت خواں کے پردادا) کے جداعلیٰ بخارا (روس ) سے مال تجارت لے کر ہندوستان میں فروخت کیا کرتے...

مولانا پیر عبدالقدوس درانی قادری

  مولانا پیر محمد عبدالقدوس درانی بن حضرت مولانا پیر احمد قادری مذہبا حنفی اور مشربا قادری تھے ۔ آپ کے آباوٗ اجد دقند ھار (افغانستان ) کے رہنے والے تھے ۔ علم و فضل اور زہد و تقویٰ میں آپ کا خاندان ممتاز تھا۔ آپ کاشجرہ نسب مندرجہ ذیل ہے: ’’محمد عبدالقدوس بن مولانا احمدبن مولانا غلام محمد بن ملا محمد امیر حاکم قندھار بن علامہ محمد یوسف حاکم قندھار بن ملا محمد طاوٗ س حاکم قندھارو ہرات بن علامہ عبدالعزیز حاکم قندھار و ہرات &lsquo...

سید عبدالحفیظ شاہ (گجو)

  فقیر باصفا درویش منش جناب سید عبدالحفیظ شاہ بن سید عبدالعزیز شاہ بوقت صبح صادق بروز جمعرات ۲۷، رجب المرجب ۱۳۱۳ھ بمطابق جولائی ۱۹۱۳ء کو بانس بریلی (یوپی انڈیا) میں تولد ہوئے۔ آپ کے والد ماجد عالم دین اور درویش صفت انسان تھے۔ آپ کا شجرہ نسب والد محترم کی طرف سے حضرت سیدۃ النساء العالمین سیدہ فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنھا زوجہ امیر المومنین خلیفۃ المسلمین شیر خدا حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہٗ سے ملتا ہے اور والدہ محترمہ کی طرف سے اعلیٰ...