میاں غلام محمد بختاوری
خلف اکبرمیاں الٰہی بخش بن میاں محمد بخش بن میاں جان محمد بخش بختاوری رحمتہ اللہ علیہ۔ارادت اور بیعت آپ کی حاجی شمس الدین بن شیخ قطب الدین سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ چاوہ والہ سے تھی۔ جدامجد کی دعا آپ کو بچپن میں آپ کے دادا میاں محمد بخش بختاوری نے دعادی تھی کہ جوں جوں تم جوان ہوگے۔تمہار اعشق بھی جوان ہوگا۔چنانچہ عشق اور ذوق میں کمال ہوئے۔جب آپ کو وجد ہوتا۔آٹھ پہر تک مدہوش رہتے۔آپ کے پاؤں میں رَسّہ ڈال کر درخت پرنشان کیاجاتا۔اگراس ...