میاں حشمت علی دَڑوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ
آپ میاں اکبرعلی بن سلطان حاجی دَڑوہ والہ کے تیسرے بیٹے تھے۔بیعت طریقت سلطان مست بن سلطان ملک نوشہروی سے تھی۔ اخلاق و عادات آپ بڑے بارعب وبااقبال تھے۔سخاوت اور جودوکرم میں بلند پایہ تھے۔چھ ہَل کی زراعت کرتے۔دولتمندواہل جمیعت تھے۔آیندہ روندہ کوروٹی دیاکرتے۔ اولاد آپ کے تین بیٹے تھے۔ ا۔میاں امام علی۔ ۲۔میاں فتح علی۔ ۳۔میاں غلام حسن۔ ؎ میاں امام علی کاذکر آٹھویں باب میں آئےگا۔ ؎ ...