میاں سلطان مُلک رحمتہ اللہ علیہ
بسلطانِ مُلک از حضورِ الاہ رسید ہ بسے رتبہ بے اشتباہ آپ میاں سلطان محمد بن میاں محمد اکرم نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے تھے۔اجازت و خلافت شیخ چوغطے شاہ فقیر نوشاہی رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتے تھے۔جن کاذکر کتاب ہذاکی تیسری جلد موسوم بہ تذکرۃ النوشاہیہ کے چھٹے حِصّہ میں آئے گا۔ تعلیم آپ جب سن تمیز کوپہنچے تووالد نے آپ کو موضع لنگے برلب دریائے چناب میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ کے درس میں داخل کیا۔آپ نے وہاں سے قرآن مج...