حافظ حاجی شیخ علی محمد چاوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ
آپ حافظ حاجی شیخ شمس الدین بن شیخ قطب الدین صاحب سلیمانی چاوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبرتھے۔فیضانِ طریقت میرے جدامجد حضرت مولاناسیدمحمد شاہ صاحب نیک اختر بن سید محمد امین صاحب مختارالسالکین برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے پایا۔جن کا ذکر طبقہ اوّل میں گذرچکا ہے۔ ایک بارآپ برگ ہائے سبزلے کراُن کی خدمت میں حاضرہوئےاور عرض کیاکہ میں بڑے بڑے مشائخ اور پیروں کو دیکھ کرآیاہوں۔صرف حضور کی ذات میں نورکاشعلہ نظرآیاہے۔مجھ پربھی کچھ...