شیخ محمد احسن گھنگوالی رحمتہ اللہ علیہ
آپ شیخ احمد جی مجذوب بن شیخ بڈھا صاحب بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ کے اکلوتے بیٹے تھے۔بیعت و خلافت اپنے عم حقیقی شیخ غلام حسن بن شیخ بُڈھاصاحب رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ عادات و اخلاق طبیعت میں آباو اجداد کی طرح نسبت جذبہ غالب تھی۔لوگوں کو نیکی کی ترغیب دیتے۔اعمال صالحہ میں مشغول رہتے۔اہل علم کی مجلس میں بیٹھناپسند فرماتے۔خدایاد تھے۔ اولاد آپ کے دو بیٹے تھے۔ ۱۔شیخ فقیر بخش صاحب رحمتہ اللہ علیہ احسن الاخلاق تھے۔اِن کا ایک فرزند شیخ میراں بخشصاحب...