علمائے اسلام  

(سیدنا) تمیم (رضی اللہ عنہ)

    خراش بن صمہ انصاری کے غلام تھے اپنے آقا خراش کے ہمراہ جنگ بدر میں شریک تھے ان کا تذکرہ عروہ بن زبیر نے اور زہری نے ان لوگوں میں کیا ہے جو جنگ بدر واحد میں شریک تھے رسول خدا ﷺ نے ان کے اور عباب غلام عتبہ بن غزوان کے درمیان میں مواخات کرا دی تھی۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

  (سیدنا) بلیل (رضی اللہ عنہ)

  ابن بلال بن احیحہ بن جلاح کنیت ان کی ابو لیلی۔ عمران کے بھائی ہیں یہ دونوں بھائی نبی ﷺ کے صحابی تھے اور دونوں احد میں اور اس کے بعد کے غزوات میں شریک ہوئے یہ عدوی کا بیان ہے۔ ان کا تذکرہ ابن دباغ نے کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

شیخ محمد صدیق لاہوری

حضرت شیخ محمد صدیق لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمد صدیق بن محمد حنیف بن محمد لطیف لاہوری: عالم فاضل،فقیہ محدث، ادیبِ اریب منشی تھے۔لاہور میں یوم دو شنبہ ۲۹محرم الحرام ۱۱۳۸ھ میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد ماجد کابل سےآکر مسجد وزیر خاں کے امام ہوئے اور آپ کی والدہ ماجدہ اہل تاشنکد سے تھیں۔جب آپ کی عمر پانچ سال کی ہوئی توآپ کو مولانا محمد عابد صاحب تعلیقات تفسیر بیضاوی کی خدمت میں واسطے بسم اللہ شروع کرانے کے لے گئے،بعد ازاں آپ نے ملّا اسلام سے کلام ال...

حضرت شیخ حسین

آپ معز بلخی کے صاحبزادے تھے، مشہور یہ ہے کہ آپ اپنے سگے چچا شیخ مظفر کے مرید اور خلیفہ تھے، لیکن آپ کے اپنے بیانات سے اس بات کا ترشح ہوتا ہے کہ آپ شیخ شرف الدین کے حلقہ ارادت میں داخل تھے اور شیخ مظفر کے تربیت یافتہ تھے اور انہی سے خلافت بھی حاصل کی، ادائل عمر میں دہلی میں رہ کر تعلیم حاصل کی، اس کے بعد درویشوں کے طریقوں یعنی سلوک کو حاصل کرنے کے لیے بغایت ایزدی حجاز کا سفر اختیار کیا اور مدینہ منورہ میں سید الکونین صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے...

سیدنا) انس (رضی الہ عنہ)

  ابن معاذ جہنی انصاری۔ ان کا شماراہل مدینہ میں ہے۔ انکی حدیث سہل بن معاز بن انس نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے روایت کی ہے۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ ہمیں احمد بن حسن بن عتبہ نے خبر دی وہ کہتیتھے ہمیں یحیی بن عثمان بن صالح نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمس ے نعیم بن حماد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں رشد بن سعد نے زبان بن فائد سے انھوں نے سہل بن معاذ بن انس سے نھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے انھوں نے رسول خدا ﷺ...

حضرت شیخ حسام الدین

آپ خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے چھوٹے صاحبزادے تھے مشہور ہے کہ آپ لوگوں سے دور ہوکر ابدالوں کے پاس چلے گئے تھے۔ اخبار الاخیار...

حضرت خواجہ احمد بدایونی

آپ کا محبوب ترین مشغلہ تجرد  کی زندگی  تھا، اور ابدال صفت بزرگ تھے اور محفل سماع میں بے قرار ہوجایا کرتے تھے۔ صاحب سیرالاولیاء فرماتے ہیں کہ ایک روز میں نے خواجہ احمد بدایونی سے دریافت کیا کہ مزاج اچھے ہیں؟ آپ نے جواب دیا کہ خوشی صرف یہی ہے کہ روزانہ پنج وقتہ نماز با جماعت پڑھ لیا کرتا ہوں۔ ایسا گُما دے اُن کی وِلا میں خدا ہمیں ڈھونڈا کریں پر اپنی خبر کو خبر نہ ہو (حدائقِ بخشش) اخبار الاخیار...

حضرت خواجہ ضیاءالدین بخشی

آپ بدایوں میں گوشہ نشینی کے اندر ہی اپنے کام میں مشغول رہے آپ کی کئی کتابیں بھی ہیں، مثلاً سلک السلوک، عشرہ مبشرہ، کلیات و جزئیات، طوطی نامہ وغیرہ آپ کی تمام تصنیفات بلند مرتبہ اور مضمون کے اعتبار سے ایک دوسرے سے متشابہ ہیں، سلک السلوک وہ کتاب ہے جو اپنی حلاوت، رنگینی  اور لطافت بیانی کے ساتھ ساتھ پرتاثیر حکایات و نصائح اولیاء سے لبریز ہے، آپ کی اکثر کتب میں  ایک ہی طرز کے قطعات ہیں جیسا کہ یہ قطعہ ہے۔ قطعہ بخشی خیز با زمانہ بساز! ورنہ ...

حضرت امیر حسن بن علا سنجری دہلوی

آپ کو اپنے  زمانے کے باکمال علماء میں خاص مقام و عزت حاصل تھی، شیخ نظام الدین کی قربت اور نظرِ عنایت کی وجہ سے دوسرے تمام مریدوں سے فائق اور ممتاز تھے، حسن معاملہ اور پاکیزگی باطن اور دیگر تمام اوصاف حسنہ کی وجہ سے یکتائے زمانہ تھے، اسی طرح تصوف کے تمام تر اوصاف سے موصوف تھے اگرچہ آپ اور امیر خسرو باہم دیگر دوست تھے لیکن باوجود اس کے امیر خسرو پر آپ کو ایک قسم کی برتری حاصل تھی، آپ نے سلطان غیاث الدین بلبن  کی مدح میں قصائد لکھے تھے اور...

حضرت مولانا شمس الدین یحییٰ

آپ خواجہ نظام الدین اولیاء کے ممتاز خلیفہ تھے اور اپنے ہم عصر لوگوں میں شیخ کے معزز و مکرم اور صاحب صدر شمار ہوتے تھے، آپ دہلی کے مشہور عالم تھے، سکان دہلی اکثر آپ کے تلمیذ اور شاگرد تھے اور آپ کی شاگردی پر فخر کیا کرتے تھے، کہتے ہیں آپ نے مشارق کی شرح بھی لکھی ہے جس میں لکھا ہے کہ ما تثاوب نبی قط ترجمہ: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی جمائی نہیں لی) آپ اودھ سے حُصول علم کی غرض سے دہلی آئے ہوئے تھے انہی دنوں خواجہ نظام الدین اولیاء کی کرامات...