علمائے اسلام  

شیخ بہاء الدین قدس سرہٗ

  آپ شیخ نجم الدین کبرٰی کے مرید تھے آپ کے خلفاء میں سے محمد بن حسین بن احمد الخطیبی قدس سرہٗ بہت مشہور ہوئے ہیں آپ حضرت ابوبکر صدیق﷜ کی اولاد میں سے تھے آپ کی والدہ علاءالدین بن محمد بن خوارزم شاہ کی بیٹی تھیں کہتے ہیں کہ اس لڑکی کے والد کو حضور نبی کریمﷺ نے خواب میں اشارہ فرمایا تھا۔ کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی آپ کے والد حسین بن احمد سے کردے شیخ بہاءالدین اسی بیٹی سے پیدا ہوئے تھے اور اپنے زمانے میں قطب الارشاد اور قطب الوقت ہوئے۔ آپ شیخ شہاب...

شیخ علی ادریس یعقوبی قدس سرہٗ

  کنیت ابوالحسن اسم مبارک علی تھا۔ صاحب اسِرار ربانی اور واقف احوال و مقامات عالی تھے آپ اپنے زمانہ میں قطب وقت تھے بے پناہ مرید رکھتے تھے ۶۲۱ھ میں فوت ہوئے۔ شہ ہر دوجہاں اعلی علی ادریس یعقوبی ز عاشق طالب حق سال ترحیلش بجوسرور   برتبہ از ہمہ بالا علی ادریس یعقوبی دگر تحریر کن والا علی ادریس یعقوبی ۶۲۱ھ (خزینۃ الاصفیاء)...

یونس بن شیخ یوسف ثبانی قدس سرہٗ

  کنیّت ابو محمد تھی صاحب اسرار و معارف و کرامت بزرگ تھے آپ نے حضرت سید عبدالقادر غوث اعظم  کی مجالس سے بڑا فیض حاصل کیا خرقۂ خلافت حضرت شیخ علی ہیتی سے پایا شیخ علی ہیتی تاج العارفین ابوالفرماء کے خلیفہ اور وہ شیخ ابو محمد شنبگی اور وہ شیخ ابوبکر بطانجی کے خلیفہ تھے شیخ ابوبکر بطانجی حضرت سیدنا ابوبکر صدیق  کے اویسی تھے حضرت بطانجی ان سے روحانی فیض حاصل کیا حضرت صدیق اکبر  نے آپ کو خواب میں خرقہ عالیہ عطاء فرمایا تھا جو شیخ ع...

شیخ مجّددالدین بغدادی قدس سرہٗ

  کنیت ابو سعید ابو شریف تھی نام نامی شرف الدین ابن الموید بن ابوالفتح تھا بغداد کے رہنے والے تھے آپ حضرت نجم الدین کبٰری کے خلیفہ اور حلبیس خاص تھے آپ پر حضرت شیخ نجم الدین کبٰری کی نظرِ خاص تھی آپ بغداد سے خوارزم اس وجہ سے آئے کہ بادشاہ خوارزم نے خلیفہ بغداد سے التماس کی کہ بغداد سے کوئی ایسا طبیب بھیجا جائے جسے اپنا ذاتی معالج رکھیں خلیفہ بغداد نے شیخ مجددالدین کو اس لیے شاہ خوارزم کے پاس ایک طبیب کی حیثیت سے بھیج دیا آپ کے والد اور والدہ...

شیخ ابوالحسن گرد دیہ قدس سرہٗ

  اسم گرامی علی بن حمید السعیدی تھا۔ ابن صباع کے نام پر مشہور تھے آپ سے بے شمار خوارق اور لاتعداد کرامات ظاہر ہوئیں آپ کے والد رنگریزی کرتے تھے ان کی دلی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا بھی ان کے کام میں شریک ہو لیکن بیٹے کو اس کام میں دلچسپی نہیں تھی وہ عام طور پر صوفیہ کی خدمت میں رہتا علماء کی مجالس میں بیٹھتا اور پھر اولیاء اللہ کی تلاش میں نکل جایا کرتا تھا اور لوگوں کے کپڑے رنگنے سے خالی پڑے رہتے تھے صوفیہ کی صحبت سے جو وقت بچتا اُسے عبادت خدا...

سیّد میر حسین خنگ سوار قدس سرہٗ

  آپ مشہور شریف کے سادات کرام میں سے تھے نسبت ارادت اپنے آباو اجداد سے تھی اپنے حالِ کرامت کو چھپانے کے لیے آپ دنیا داروں سے ملتے جلتے اور اپنے آپ کو ظاہر نہ ہونے دیتے سلطان معزالدّین سام کے ساتھ ہندوستان پر حملہ آوروں کے ساتھ آئے سلطان معزالدین نے ہندوستان کو فتح کرلیا اور قطب الدین ایبک کو دہلی کا گورنر مقرر کرکے خود واپس ایران چلاگیا میر حسین خنگ سوار بھی قطب الدین ایبک کے ساتھ رہے قطب الدّین ایبک نے آپ کو اجمیر شریف پر گورنر مقرر کردیا ا...

سیّد میر حسین خنگ سوار قدس سرہٗ

  آپ مشہور شریف کے سادات کرام میں سے تھے نسبت ارادت اپنے آباو اجداد سے تھی اپنے حالِ کرامت کو چھپانے کے لیے آپ دنیا داروں سے ملتے جلتے اور اپنے آپ کو ظاہر نہ ہونے دیتے سلطان معزالدّین سام کے ساتھ ہندوستان پر حملہ آوروں کے ساتھ آئے سلطان معزالدین نے ہندوستان کو فتح کرلیا اور قطب الدین ایبک کو دہلی کا گورنر مقرر کرکے خود واپس ایران چلاگیا میر حسین خنگ سوار بھی قطب الدین ایبک کے ساتھ رہے قطب الدّین ایبک نے آپ کو اجمیر شریف پر گورنر مقرر کردیا ا...

شیخ ابواسحاق اغراب قدس سرہٗ

  آپ بطائخ کے اعاظم مشائخ میں سے تھے۔ صاحب کرامات و خوارق تھے۔ جامع علوم دینی و دنیاوی تھے شریعت و طریقت میں یگانۂِ روزگار تھے شافعی فقہ پر پابند تھے۔ ہمیشہ استغراق میں مراقبہ فرماتے کہتے ہیں کہ آپ نے تیس سال تک آسمان کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھا تھا۔ ایک دن جنگل میں سے گزرتے ہوئے ایک شیر کا سامنا ہوگیا شیر آپ پر حملہ آور ہونا چاہتا تھا کہ آپ نے فرمایا میں سید عبدالقادر جیلانی کا غلام ہوں شیر نے فوراً آپ کے پاؤں میں سر رکھ دیا آپ کا سن وفات...

سید احمد توختہ ترمذی ثُم لاہوری قدس سرہٗ

  آپ قدماء مشائخ عظام اور سادات کرام لاہور میں سے تھے اوّل عمر میں ترمذی میں رہے پھر اشارۂ غیبی سے وطن مالوف سے عازم ہندوستان ہوئے دورانِ سفر آپ اپنے ساتھ اپنی دوبیٹیاں جن کے نام بی بی حاج اور بی بی تاج تھے ہندوستان لائے آپ براہ کیج مکران پہنچے بڑی بیٹی بی بی حاج شاہزادہ بہاء الدین محمد ولد سلطان قطب الدین محمد شاہ والی کیچ مکران کے نکاح میں دی یہ شاہزادہ حضرت شیخ ابوالحسن ہنکاری قریشی کی اولاد میں سے تھے آگے بڑھے لاہور آئے اور لاہور کے محلہ...

شیخ نظام الدّین گنجوی قدس سرہٗ

  آپ مشہور شاعر اَجلّ صوفی اور عظیم عالم دین تھے گنجہ شہر میں رہائش پذیر رہے آپ ظاہری اور باطنی علوم کے ماہر عالم دین تھے زہدوتقویٰ ورع و فقہ میں بے مثال تھے۔ رَضی زنجانی سے خرقہ خلافت حاصل کیا تھا عمر گراں یہ قناعت اور غرلت میں گزار دی۔ اہل دنیا سے ہمیشہ دور رہے سلاطین کی صحبت سے پرہیز کیا۔ بڑے بڑے شہنشاہوں کی دلی تمنا ہوتی کہ آپ کی تصانیف میں ان کا نام آئے تاکہ وہ بھی یاد گار صفحہ ہستی بن سکیں آپ کی پانچ کتابیں یاد گار زمانہ ہیں۔ اور ان کا...