سیّدنا عمرو ابن سالم رضی اللہ عنہ
بن حضیرہ بن سالم۔قبیلہ بنی ملیح بن عمرو بن ربیعہ سے ہیں شاعرتھے۔جوجھنڈے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی کعب کے لیے باندھے تھےان کویہی اٹھاتے تھےاوراس وقت کہتے تھےلاہم انی ناشد محمد امعہتمام اشعارکہے۔ ابن شاہین نے کہاہےکہ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے اسی طرح لکھاہے۔میں کہتاہوں کہ ابوموسیٰ نے یہ تذکرہ ابن مندہ پراستدراک کرنے کے لیے لکھاہےمگرکوئی وجہ استدراک کی معلوم نہیں ہوتی کیونکہ یہ وہی نام ہے جو اس سے پہلے گذرچکاصرف فرق اس قدرہے کہ ا...