سیّدنا عمر ابن عوف رضی اللہ عنہ
نخعی ۔بعض لوگوں نے ان کانام عمروبیان کیاہے ان کاتذکرہ محمد بن اسمعیل نے صحابہ میں لکھاہے یہ ابن مندہ کاقول تھامالک بن عامر سے ابن سعدی نےروایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہجرت کاحکم اس وقت تک قائم رہےگا جب تک کہ کفارلڑتے رہیں گے ۔معاویہ بن ابی سفیان اورعمروبن عوف نخعی اورعبداللہ بن عمروبن عاص نے بیان کیاہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہجرت دوقسم کی ہوتی ہے ایک ہجرت یہ ہے کہ گناہوں کوترک کرکے عبادت کی طرف رجوع کرے د...