سیّدنا عمرو ابن اخطب رضی اللہ عنہ
۔کنیت ان کی ابوزید تھی انصاری ہیں۔اپنی کنیت ہی سے زیادہ مشہورہیں بیان کیاجاتاہے کہ یہ بنی حارث بن خزرج سے ہیں اوربعض لوگوں کاقول ہے کہ یہ نہ اوس سے نہ خزرج سے ہیں۔ ہم انشاءاللہ تعالیٰ کنیت کے باب میں ان کا تذکرہ پورالکھیں گے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئی غزوہ کیےاوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سرپرہاتھ پھیراتھااوران کو خوبصورتی کی دعادی تھی ہمیں خطیب عبداللہ بن ابی نصر نے خبردی وہ کہتےتھے ہم کو نقیب طراد بن محمد نے اج...